تذکار مہدی — Page 806
تذکار مهدی 806 روایات سید نا محمودی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے جواب میں لکھوایا کہ یہ دعویٰ کہ حضرت مسیح اندھوں کو آنکھیں دیا کرتے تھے۔لولوں اور لنگڑوں پر ہاتھ پھیر تے اور وہ اچھے ہو جاتے تھے۔ان معنوں میں کہ وہ ظاہری لوگوں اندھوں کو بینا کیا کرتے تھے یا ظاہری لولوں اور لنگڑوں کو تندرست کر دیا کرتے تھے۔عیسائی دنیا کا ہے اور حضرت مسیح انجیل میں یہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی میں ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہوگا تو وہ تمام معجزے دکھا سکے گا۔جو میں دکھاتا ہوں۔پس آپ نے فرمایا تم لوگ جو اس وقت مسیح کی طرف سے نمائندہ بن کر آئے ہو۔تم میں کم از کم ایک رائی کے دانہ کے برابر تو ضرور ایمان ہونا چاہئے ورنہ تم نمائندے کیسے ہو سکتے ہو بلکہ حق یہ ہے کہ تم میں ایک رائی کے دانہ سے بہت زیادہ ایمان ہوگا کیونکہ تم معمولی عیسائی نہیں بلکہ عیسائیوں کے پادری ہو اور اگر تم میں ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان نہیں تو تم مسیح کے نمائندے نہیں ہو سکتے۔اس صورت میں تو تم میں کم از کم ایک رائی کے دانہ کے برابر ایمان موجود ہے تو ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ لوگوں نے ہمیں اس تکلیف سے بچالیا کہ ہم خود ان اندھوں، لولوں اور لنگڑوں کو اکٹھا کر کے لاتے اور آپ سے کہتے کہ انہیں اچھا کر دکھا ئیں۔اب یہ آپ کی کوشش سے خود ہی حاضر ہیں۔آپ ان پر ہاتھ پھیریں یا پھونک ماریں اور انہیں اچھا کر کے دکھا دیں۔دنیا کو خود بخود معلوم ہو جائے گا کہ واقعہ میں آپ مسیح کے بچے پیرو ہیں اور انجیل میں ایمان اور صداقت کا جو معیار بتایا گیا تھا۔اس پر آپ پورے اترتے ہیں۔کہتے ہیں جس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ جواب لکھوانا شروع کیا تو عیسائیوں نے ان اندھوں، لولوں اور لنگڑوں کو کھسکانا شروع کر دیا۔یہاں تک کہ اس پر چہ کے سناتے وقت وہ سب اندھے لولے اور لنگڑے غائب ہو گئے۔حالانکہ یہ صاف بات ہے اور انجیل میں بھی موجود ہے کہ حضرت مسیح سے یہود ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ ہمیں کوئی معجزہ دکھاؤ۔اگر واقع میں وہ اندھوں کو آنکھیں دیا کرتے تھے۔لولوں اور لنگڑوں پر ہاتھ پھیر تے اور وہ اچھے ہو جاتے تھے۔تو دشمنوں کے یہ کہنے کا کیا مطلب تھا کہ ہمیں کوئی معجزہ دکھاؤ۔خصوصاً ایسی صورت میں جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہ مطالبہ حضرت مسیح سے انہوں نے آخری زمانہ میں کیا ہے۔اگر واقعہ میں وہ ایسے ہی معجزے دکھایا کرتے تھے۔تو وہ کہہ سکتے تھے کہ تم مجھ سے معجزات کا بار بار کیوں مطالبہ کرتے ہو۔میں نے اتنے اندھوں کو آنکھیں دیں۔اتنے لنگڑوں کو تندرست کیا۔اتنے لوگوں کو اچھا کیا۔اس سے بڑھ کر تمہیں اور کیا معجزہ چاہئے مگر وہ یہ جواب نہیں دیتے۔بلکہ