تذکار مہدی — Page 750
تذکار مهدی ) 750 روایات سید نا محمود دیکھتے تو بجائے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ کے اللهُ أَكْبَرُ۔اَللهُ أَكْبَرُ کہنا شروع کر دیتے اور جب پاس پہنچتے تو اس کے انگوٹھے پکڑ کر اللہ اکبر کہنے لگ جاتے اور ساتھ ساتھ اچھلتے بھی جاتے تھے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس اکثر ملنے کے لئے آ جاتے تھے۔انہیں بھی ہمارے لوکل کمیٹی کے پریذیڈنٹ کی طرح نقل کا شوق تھا۔وہ غریب چونکہ روز مسلوں کا کام سنا کرتے اس لئے ان کا بھی دل چاہتا کہ میں مجسٹریٹ بنوں اور مسلیں لانے کا آرڈر دیا کروں مگر چونکہ یہ ہوس پوری نہ ہو سکتی تھی اس لئے انہوں نے گھر میں نمک کی مسل ،گھی کی مسل، مرچوں کی مسل اور ایندھن کی مسل بنا رکھی تھی۔جب وہ دفتر سے فارغ ہو کر گھر آتے تو ایک گھڑا اُلٹا کر اُس پر بیٹھ جاتے۔بیوی کہتی نمک چاہیئے وہ بیوی کو مخاطب کر کے کہتے۔ریڈر! فلاں مسل لا ؤ۔بیوی مسل لے آتی اور وہ اسے پڑھنے کے بعد تھوڑی دیر غور کرتے پھر کہتے اچھا اس میں درج کیا جائے کہ ہمارے حکم سے اتنا نمک دیا جاتا ہے۔ایک دن اس بیچارے کی بد قسمتی سے کچہری میں سے کچھ مسلیں چرائی گئیں تحقیق شروع ہوئی تو اس کا ایک ہمسایہ کہنے لگا سر کار مجھے انعام دے تو میں مسلوں کا پتہ بتا سکتا ہوں۔اسے کہا گیا اچھا بتاؤ۔اسے چونکہ روز ہمسایہ کے گھر سے مسلوں کا ذکر سنائی دیتا تھا اس نے جھٹ اس بوڑھے کا نام لے دیا۔اب پولیس اپنے تمام ساز وسامان کے ساتھ اس کے گھر کے گرد جمع ہوگئی اور تلاشی شروع ہوئی مگر جب مسلوں کی برآمد ہوئی تو کوئی نمک کی مسل نکلی ، کوئی گھی کی مسل ، اور کوئی مرچوں کی۔یہی نظارہ میں آج کل یہاں دیکھتا ہوں ہمارے کچھ دوست یہ سمجھ کر کہ مغربی چیزیں بڑی اچھی ہیں ، ان کی نقل کرنی شروع کر دیتے ہیں مثلاً کاغذ پر بلاوے کی بجائے سمن لکھ دیتے ہیں اس پر جھٹ گورنمنٹ کو فکر پڑ جاتی ہے کہ یہ Parallel گورنمنٹ قائم ہو رہی ہے اور وہ جاسوس چھوڑ دیتی ہے۔مگر ثابت ہوتا ہے تو یہ کہ ایک رقعہ کو جو غلطی سے سمن کہ دیا گیا تھا یا ایک اور ناواقف نے اسٹامپ کی نقل کرتے ہوئے کاغذ کی قیمت ایک آنہ رکھ لی۔نقلیں کرنے والا تو اپنے عمل سے انگریزوں کی تعریف کرتا ہے مگر وہ اُلٹا اسے اپنی تو ہین سمجھتے ہیں صاف پتہ لگتا ہے کہ اپنی نقل کرنے کی اجازت دینا بھی بڑے حوصلہ والوں کا کام ہوتا ہے۔زکوۃ دینی واجب ہے ( خطبات محمود جلد 16 صفحہ 230،229) اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دنیا میں بعض ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں خدا تعالیٰ نے