تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 749 of 862

تذکار مہدی — Page 749

تذکار مهدی ) سٹر انگس میں شامل نہیں ہونا چاہیئے 749 روایات سید نا محمود اسلامی عمارت جو تمدن کے متعلق ہے اس کی بنیاد انصاف اور محبت پر ہے اس لئے اپنے حقوق کے حصول کیلئے بھی وہی طریق اختیار کرنا چاہئے جو انصاف اور محبت پر مبنی ہو۔یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جب کہیں سٹرائک ہوتی اور کوئی احمدی اس میں شریک ہوتا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُسے سخت سزا دیتے اور اُس پر اظہارِ ناراضگی فرماتے اور یہی وجہ ہے کہ سٹرائک یا سٹرائک کے مشابہ بھی جب بعض احمد یوں نے کوئی حرکت کی ہم نے اسے سخت ناپسند کیا۔(خطبات محمود جلد 17 صفحہ 134-133) شریعت کی پیروی لازمی ہے ہمیں تو خدا تعالیٰ نے دنیا میں عقلیں قائم کرنے اور نفلوں کو تباہ کرنے کے لئے بھیجا ہے نہ کہ دنیا داروں کی نقلیں کرنے کے لئے۔پس میں اپنی جماعت کے لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے تمام کاموں میں شریعت کی پیروی کیا کریں، محمد ﷺ کی پیروی کیا کریں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیروی کیا کریں۔ابھی تھوڑے دن ہوئے مجھے ایک کاغذ دکھایا گیا میں نے تو اتنا ہی دیکھا کہ اس کاغذ پر اس قسم کا نقشہ تھا جیسے فارموں وغیرہ پر ہوتا ہے مگر بتانے والے نے بتایا کہ یہ ایک آنہ پر بکتا ہے اور معلوم ہوا کہ ہماری لوکل انجمن نے اس کو ایجاد کیا ہے۔ا نہوں نے سرکاری اسٹامپ دیکھے تو خیال آیا کہ ہم بھی ایک کاغذ بنا کر اس کی کچھ قیمت مقرر کر دیں۔کہتے ہیں کو اہنس کی چال چلا اور وہ اپنی چال بھی بھول گیا۔میں یہ تو نہیں کہہ سکتا مگر یہ ضرور کہوں گا کہ ہنس کوے کی چال چلا اور اپنی چال بھی بھول گیا۔ہمیں دنیوی گورنمنٹوں سے بھلا واسطہ ہی کیا ہے کہ ہم ان کی نقل کریں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس قسم کی فار میں کبھی نہیں بنائیں پھر دشمن کو اعتراض کا خواہ مخواہ موقع دینا کہاں کی عقلمندی ہے۔اسی قسم کی باتوں کے نتیجہ میں دشمن کو حرف گیری کا موقع ملتا ہے اور وہ کہتا ہے خبر نہیں یہ کیا چیز بنارہے ہیں ، کرنے والا کوئی ہوتا ہے اور بدنام سلسلہ ہوتا ہے۔لوکل کمیٹی والوں کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے گورداسپور میں ایک بڑھا شخص رہا کرتا تھا لمبا سا قد اور بڑی سی داڑھی تھی ، عرائض نویس یا نقل نویس تھے ، ان کا طریق تھا جب کسی دوست کو دور سے