تذکار مہدی — Page 64
تذکار مهدی ) 64 روایات سید نامحمودی پیٹ میں درد ہوا۔تو انہیں اپنی ماں یاد آئی۔خدا یاد نہ آیا لیکن اس کے مقابل پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک دفعہ کھانسی کی سخت تکلیف ہوئی۔بہتیرا علاج کیا گیا لیکن آرام نہ آیا۔ایک دن کسی نے کچھ کیلے اور سنگترے بھیج دیئے۔میں چونکہ آپ کو دوا پلایا کرتا تھا۔اس لیئے سمجھتا تھا کہ آپ کی صحت کا ذمہ دار میں ہی ہوں آپ نے کیلئے دیکھے تو ایک کیلا کھانے کی خواہش کی۔میں نے کہا حضور آپ کو کھانسی کی تکلیف ہے اور دوا کا استعمال کر رہے ہیں اور ابھی تک بیماری میں افاقہ نہیں ہوا۔اب آپ کیلا کھانے لگے ہیں۔اس سے تکلیف بڑھ جائے گی۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میری اس بات کی پرواہ نہ کی اور آپ نے ایک کیلا اٹھایا اور کھا لیا۔بعد میں فرمایا میاں مجھے اس کیلے کی وجہ سے مرض میں زیادتی کا کوئی ڈر نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ اب مجھے شفا ہو جائے گی۔اب دیکھو مرزا امام دین صاحب بیماری کے وقت اماں اماں پکارتے تھے۔لیکن اس کے باوجود انہیں حضرت خلیفہ اسیح اول کی دوا کی ضرورت پیش آئی۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھانسی کی تکلیف ہوئی اور دواؤں کے باوجود آرام نہ آیا تو آپ نے کیلا کھا لیا اور پھر فرمایا۔مجھے خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ مجھے شفا ہو جائے گی اور واقعہ میں آپ کو شفا ہوگئی۔پس جو خدا تعالیٰ کو پکارتا ہے وہ اس کی برکت پاتا ہے اور جو خدا تعالیٰ کو نہیں پکارتا وہ خدا تعالیٰ کی برکت سے محروم رہتا ہے۔مسلمانوں کو 1300 سال سے یہ مقام بھولا ہوا تھا۔خدا تعالیٰ نے حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ انہیں یہ مقام یاد کرایا ہے۔مگر اب بھی اکثر لوگ اسے بھول جاتے ہیں لیکن یہ ایسا ہتھیار ہے کہ توپ و تفنگ بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔کوئی مصیبت تم پر آئے۔تم خدا تعالیٰ کے سامنے جھک جاؤ اور پھر یقین رکھو کہ خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرے گا۔اگر تم ایسا کرو تو وہ تمہاری ضرور مدد کرے گا۔مرزا علی شیر صاحب کی سخت مخالفت الفضل یکم مارچ 1957 ء جلد 46/11 نمبر 53 صفحہ 5) جب سے جماعت احمدیہ قائم ہوئی ہے خدا تعالیٰ ہی اس کی حفاظت کرتا رہا ہے۔اس وقت تحریک جدید اور صدر انجمن احمد یہ دونوں کا ماہوار چندہ پچاسی ہزار روپیہ کے لگ بھگ ہے۔لیکن شروع میں اتنا چندہ سال میں بھی جمع نہیں ہوتا تھا۔مجھے یاد ہے جب حضرت مسیح موعود