تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 721 of 862

تذکار مہدی — Page 721

تذکار مهدی ) 721 روایات سید نا محمود ) جماعت تھی اور دوست اکثر باہم ملتے تھے ایسے مسائل پر بڑی لمبی بحثیں ہوتی رہتی تھیں انہیں دنوں ایک زمانہ میں یہ مسئلہ بھی زیر بحث آیا۔حضرت خلیفہ مسیح الاول نے فرمایا چار بیویوں کی حد بندی شریعت سے ثابت نہیں اور ابوداؤد کی ایک روایت بھی پیش کی جس میں لکھا تھا کہ حضرت امام حسن کے اٹھارہ یا انیس نکاح ہوئے۔اس مجلس میں کسی نے یہ بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ عقیدہ نہیں۔اس پر حضرت خلیفہ امسیح الاول نے یہ خیال کیا ممکن ہے آپ کے پاس یہ معاملہ پوری طرح پیش نہ کیا گیا ہو اس لئے کسی سے کہا کہ یہ کتاب لے جاؤ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ حوالہ دکھا آؤ۔کتاب لانے والا راستہ میں مجھے بھی ملا۔وہ بغل میں کتاب دبائے نہایت شوق سے جارہا تھا۔میں نے دریافت کیا کیا بات ہے؟ اس نے بتایا۔حضرت مولوی صاحب نے یہ حوالہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دکھانے کے لئے بھیجا ہے۔میں بھی جواب کے شوق میں واپسی کا منتظر رہا۔وہ تھوڑی دیر کے بعد واپس آیا۔میں نے دیکھا جاتے وقت تو بہت خوش خوش گیا تھا مگر واپس آتے وقت سر جھکائے آ رہا تھا۔میں نے پوچھا کیا بات ہے؟ تو اس نے بتایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ مولوی صاحب سے جا کر پوچھو کہ کہاں لکھا ہے کہ یہ ساری بیویاں ایک ہی وقت میں تھیں۔اور بات بھی یہی ہے ایک تاریخ نویس جب لکھے گا تو یہی لکھے گا کہ فلاں شخص نے اتنے نکاح کئے آگے سوچنے سے یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ سب ایک ہی وقت میں کیسے یا بعض ان میں پہلی بیویوں کی وفات پر کئے۔امام کا آواز دینا خطبات محمود جلد 13 صفحہ 36-35) اللہ تعالیٰ کا نبی کسی شخص کو آواز دے اور وہ جسے بلایا گیا ہو اُس وقت نماز بھی پڑھ رہا ہو تو اس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اُسی وقت نماز توڑ دے اور خدا تعالیٰ کے نبی کی خدمت میں حاضر ہو جائے کیونکہ وہ صفات الہیہ کا کامل مظہر ہوتا ہے اور اس کی آواز گویا خدا کی آواز ہوتی ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک شخص کو آواز دی۔وہ اس وقت نماز پڑھ رہا تھا۔اُس نے نماز توڑ دی اور آپ کی خدمت میں حاضر ہو گیا۔لوگوں نے اعتراض کیا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو اور خدا کا نبی اُسے بلائے تو