تذکار مہدی — Page 720
تذکار مهدی ) 720 بیماروں کو تبلیغ کیونکہ ان کا دل نرم ہوتا ہے روایات سید نا محمود قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے کہ بعض طبائع ایسی ہوتی ہیں کہ فردا فردا غور کرنے سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔ایسے لوگوں کو جب اشتہارات پہنچائے جاتے ہیں اور وہ ان پر غور کرتے ہیں تو متاثر ہو جاتے ہیں اور دشمن کے ان تک پہنچنے سے پہلے پہلے ان کے دل میں نیکی قائم ہو جاتی ہے پھر مخالف خواہ انہیں دھوکا دینے کے لئے کچھ کہیں اس کا ان پر اثر نہیں ہوتا پھر بیمار اور بوڑھے جو جلسہ میں نہیں آسکتے اشتہارات کے ذریعہ اُن تک بھی بات پہنچ جاتی ہے اور بیماروں پر حق وصداقت کا اثر بہت جلدی ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ایک طبیب نے پوچھا میں کیا خدمت دین کروں ؟ تو آپ نے فرمایا آپ بیماروں کو تبلیغ کیا کریں یہ بہت اچھا موقع ہوتا ہے کیونکہ بیمار کا دل نرم ہوتا ہے۔اہم اور ضروری امور، انوار العلوم جلد 13 صفحہ 338 ) حضرت مسیح موعود کا تفقہ فی الدین اسلامی مسائل کی بنیاد تفقہ پر ہے۔ان کے اندر بار یک حکمتیں ہوتی ہیں اور جب تک ان کو نہ سمجھا جاوے انسان دھوکہ کھا کر بعض دفعہ گمراہی کی طرف نکل جاتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ کسی مجلس میں بیان فرمایا کہ انسان اگر تقویٰ سے کام لے تو چاہے سوشادیاں کر لے۔یہ بات سلسلہ کے اخباروں میں سے ایک میں شائع ہوئی جس پر یہ چرچا شروع ہو گیا کہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مذہب یہی ہے کہ چار کی حد نہیں۔شادیاں کوئی جتنی چاہے کر لے۔حضرت میر ناصر نواب صاحب مرحوم نے اس بحث اور جھگڑے کو جو باہر ہوتا تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پہنچایا اور پوچھا کہ اس سے آپ کا کیا مطلب تھا؟ آپ نے فرمایا۔میرا یہ مطلب تھا کہ اگر ایک بیوی مر جائے یا کسی وجہ سے طلاق دی جائے تو انسان اس کی بجائے اور شادی کر سکتا ہے اسی طرح خواہ سوشادیاں کر لے۔اس سے آپ نے اس خیال کی تردید فرمائی جو بعض مذاہب نے پیش کیا ہے کہ عمر بھر دوسری شادی نہ کرنی چاہیئے۔اب اگر حضرت مسیح موعود مجھے یاد آیا حضرت خلیفہ مسیح الاول کا اعتقاد ایک عرصہ تک یہی تھا کہ چار سے زیادہ شادیاں جائز ہیں۔ان دنوں چونکہ چھوٹی