تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 613 of 862

تذکار مہدی — Page 613

تذکار مهدی ) 613 روایات سید نا محمود کے متعلق ایک لحظہ کے لئے بھی ہمیں یہ خیال نہیں آ سکتا کہ ان میں رسول کریم مہ کی بہتک کی گئی ہے۔ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتیں خود اپنے کانوں سے سنیں آپ کے طریق عمل کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور آپ کی پاکیزہ زندگی کا روز وشب مشاہدہ کیا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات پڑھی جائیں یا نہ پڑھی جائیں ہم تو ہر تحریر کو مدنظر رکھتے ہوئے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان خیالات کو مد نظر رکھتے ہوئے جن کو ظاہر ہونے کا موقع نہیں ملا ہر وقت قسم کھانے کے لئے تیار ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رسول کریم ﷺ کی تو ہین نہیں کی۔بھلا آنکھوں سے دیکھنے کے بعد بھی کوئی شبہ رہ سکتا ہے۔منشی اروڑے خان صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشہور صحابی گزرے ہیں کپورتھلہ میں تحصیلدار تھے۔ایک دفعہ کا ذکر ہے مولوی ثناء اللہ صاحب کپورتھلہ یا کسی قریب کے مقام پر گئے تو ان کے دوست انہیں بھی مولوی صاحب کی تقریر سنانے لے گئے۔مولوی ثناء اللہ صاحب نے اپنی تقریر میں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اعتراضات کئے تو منشی اروڑے خان صاحب کے ساتھی بہت خوش ہوئے اور انہوں نے بعد میں انہیں کہا آپ نے دیکھا مرزا صاحب پر کیسے کیسے اعتراض پڑتے ہیں۔منشی صاحب کہنے لگے تم ساری عمر اعتراض کرتے رہو میں نے تو اپنی آنکھوں سے مرزا صاحب کو دیکھا ہے انہیں دیکھنے کے بعد اور اُن کی سچائی کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرنے کے بعد میں کس طرح تمہاری باتیں مان سکتا ہوں۔ہماری جماعت میں ابھی تک سینکڑوں نہیں ہزاروں وہ لوگ زندہ ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔سینکڑوں نہیں ہزاروں وہ لوگ زندہ ہیں جنہوں نے آپ کی باتیں اپنے کانوں سے سنیں۔سینکڑوں نہیں ہزاروں وہ لوگ زندہ ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس عشق کا معائنہ کیا جو آپ کو رسول کریم علی کی ذات سے تھا۔سینکڑوں نہیں ہزاروں وہ لوگ زندہ ہیں جن کے دلوں میں رسول کریم ﷺ سے محبت و عشق کی لہریں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام اور آپ کی قوت قدسیہ سے پیدا ہوئیں۔اس کے بعد اگر ساری دنیا بھی متفق ہو کر یہ کہتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رسول کریم ﷺ کی ہتک کی تو بجز اس کے ہمارا کوئی جواب نہیں ہو سکتا کہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الظَّلِمِينَ اور ہم ہر وقت ہر میدان میں یہ قسم کھانے کے لئے تیار ہیں کہ خدا تعالیٰ کی شدید سے شد ہمارے بیوی بچوں پر نازل ہوا گر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شمہ بھر بھی رسول کریم نے کی ہتک کی ہو یا رسول کریم ﷺ کی ہتک کو کبھی برداشت کیا ہو یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے الله