تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 614 of 862

تذکار مہدی — Page 614

تذکار مهدی ) 6614 روایات سید نا محمودی بڑھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی عاشق اس اُمت میں پیدا ہوا ہو۔پس اس کے لئے ہمیں کسی قسم کی شرط کی ضرورت نہیں، لمبی بحثیں کرنے کی حاجت نہیں۔اگر وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالے پڑھنا چاہتے ہیں تو بیس پچیس منٹ اس کے لئے کافی ہیں اور اتنا وقت انہیں دے دیا جائے گا۔اور اتنے ہی وقت میں ہم جواب دیدیں گے اور اگر وہ زیادہ وقت کی خواہش کریں تو جس قدر مناسب وقت کی ضرورت ہو اُن کو دے دیا جائے گا اور اُسی قدر وقت میں ہم جواب دے دیں گے۔پھر یہ غلط ہے کہ میں اس مباہلہ میں شامل نہیں ہوں گا ، میں ضرور شامل ہوں گا۔یہ بھی غلط ہے کہ میرے بیوی بچے شامل نہیں ہوں گے وہ بھی ضرور شامل ہوں گے خواہ مجلس میں وہ شریک ہوں یا نہ ہوں۔اسی طرح میرے بھائی بھی شامل ہوں گے،سلسلہ کے ناظر شامل ہوں گے اور کم سے کم پانچ سو یا ہزار افراد بھی شامل ہوں گے۔اگر مباہلہ میں لوگوں کو شریک کرنے کے لئے وقت پیش آئے تو انہیں آ سکتی ہے جن کی نمائندگی کا دعوی بے حقیقت ہے۔میرے پاس تو جماعتوں اور افراد کی تاریں آ رہی ہیں کہ ہمیں اس مباہلہ میں ضرور شریک کیا جائے۔پس ہمارے لئے کسی قسم کی گھبراہٹ کی بات نہیں۔( خطبات محمود جلد 16 صفحہ 581 تا 583) عاشق کا اپنے معشوق کی طرف جانا ایک عاشق کا اپنے معشوق کی طرف جانا تھا اور دیکھ لو اس کا کیا رنگ تھا۔جب تک نماز روزہ اور دوسری عبادت میں یہ رنگ پیدا نہیں ہوتا۔اس وقت تک ان کا کوئی فائدہ نہیں۔ایک شخص چندہ دیتا ہے مگر دل میں کہتا ہے کہ یہ ایک فرض قوم کی طرف سے لگایا گیا ہے۔اس لئے اسے ادا کرتا ہوں۔اس کا چندہ ادا کرنے کا رنگ اور ہوگا۔لیکن ایک دوسرا شخص جو خدا تعالیٰ کی طرف بڑھنے اور اس سے تعلق پیدا کرنے کا جوش اپنے دل میں رکھتا ہے۔وہ اسے خدا کے قرب کا ایک ذریعہ سمجھ کر ادا کرے گا۔اس لئے اسے ادا کرتے وقت اس کے دل میں امنگ اور جوش اور اس کی آنکھوں میں روشنی پیدا ہو گی۔وہ یہ محسوس کرے گا کہ اس کے ذریعہ میں خدا تعالیٰ کے اور قریب ہوں گا۔اسی طرح جو شخص روزہ اسی کا نام سمجھتا ہے۔کہ سحری کھالی اور پھر شام کو کھانا کھا لیا اس کی حیثیت صرف ایک مزدور کی سی ہے۔جس کے سر پر ٹوکری رکھ دی گئی کہ فلاں جگہ پہنچا دے اور ظاہر ہے کہ مزدور کا سر پر ٹوکری اٹھانا اور رنگ رکھتا ہے۔لیکن ایک شخص جس کا اکلوتا لڑکا سخت بیمار ہے۔وہ گھر سے باہر اس کے لئے دوائی لانے کی غرض سے نکلتا ہے۔تو اسے ایک