تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 584 of 862

تذکار مہدی — Page 584

تذکار مهدی ) 584 روایات سید نامحمودی مضمون پڑھ کر سنائیں۔حضرت خلیفہ اول نے مضمون پڑھنا شروع کیا۔لیکن ابھی آپ نے چار پانچ منٹ ہی مضمون پڑھا ہوگا کہ آپ نے فرمایا مولوی صاحب آپ رہنے دیں اب کوئی دوسرا آدمی پڑھے۔اس کے بعد مرزا یعقوب بیگ صاحب نے پڑھنا شروع کیا۔مگر ان کو بھی تھوڑی دیر کے بعد روک دیا۔اس کے بعد شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کو آپ نے پڑھنے کے لئے فرمایا۔شیخ صاحب نے ایک آدھ منٹ تو بہت بلند آواز میں پڑھا۔اور یہ خیال کیا گیا کہ وہ پڑھ لیں گے۔لیکن تھوڑی دیر میں ہی ان کا گلہ بھتر ا گیا اور آواز بیٹھ گئی۔مجھے یاد ہے اس موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ تو بڑی مشکل ہے۔مولوی عبدالکریم صاحب خوب پڑھا کرتے تھے۔اب تو کوئی ایسا آدمی نظر نہیں آتا۔آخر حضرت خلیفہ اول کے متعلق فیصلہ فرمایا کہ آپ اس لیکچر کو پڑھ کر سنائیں۔چنانچہ حضرت خلیفہ اول اور آپ کے بعد غالباً مرزا یعقوب بیگ صاحب مرحوم نے مضمون پڑھا۔لیکن لیکچر کا وہ اثر نہ ہوا جو مولوی عبدالکریم صاحب کے پڑھنے سے ہوتا تھا۔اسی طرح اس زمانہ میں ہماری جماعت میں کوئی اچھے پائے کا فلسفی اور منطقی دماغ رکھنے والا آدمی نہ تھا۔سو اللہ تعالیٰ نے مولوی سید سرور محمد شاہ صاحب کو ہدایت دے دی اور وہ آپ پر ایمان لے آئے۔اس کے بعد آپ پشاور میں پروفیسر مقرر ہوئے۔لیکن کچھ عرصہ کے بعد قادیان کی محبت نے غلبہ کیا اور آپ قادیان تشریف لے آئے اور دستی بیعت کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مولوی صاحب سے فرمایا۔آپ یہیں رہ جائیں۔چنانچہ آپ یہیں رہنے لگ گئے۔بعض لوگوں نے زور دیا کہ مولوی صاحب کالج میں پروفیسر ہیں اور اچھی جگہ کام کر رہے ہیں۔ان کی ملازمت سے سلسلہ کو فائدہ ہوگا اور ان کے ذریعہ تبلیغ ہوگی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔لیکن کچھ عرصہ کے بعد مولوی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اجازت لے کر واپس آگئے اور قادیان میں مستقل رہائش اختیار کر لی۔(الفضل 13 جون 1947 ءجلد 35 نمبر 139 صفحہ 2 تا4) حضرت مولانا نورالدین صاحب بے شک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر کی بڑی تعریف فرمائی ہے۔جس