تذکار مہدی — Page 761
تذکار مهدی ) گورداسپور سفر میں قصر نماز 761 روایات سید نا محمود خطبہ ثانیہ میں فرمایا:۔میں نماز قصر کر کے پڑھاؤں گا اور گو مجھے یہاں آئے چودہ دن ہو گئے ہیں مگر چونکہ علم نہیں کہ کب واپس جانا ہو گا اس لئے میں نماز قصر کر کے ہی پڑھاؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ گورداسپور میں دو ماہ سے زیادہ عرصہ تک قصر نماز پڑھتے رہے کیونکہ آپ کو پتہ نہیں تھا کہ کب واپس جانا ہوگا۔داڑھی رکھنا الفضل 25 رمئی 1944 ء جلد 32 نمبر 121 صفحہ 4 | حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں جماعت کے بعض دوست داڑھی منڈواتے تھے۔کسی نے حضور علیہ السلام سے شکایت کی کہ فلاں شخص داڑھی منڈوا تا ہے۔آپ نے فرمایا اگر تو ان میں اخلاص نہیں تو ہماری نصیحت کا ان پر کیا اثر ہو سکتا ہے اور اگر اخلاص ہے تو ہماری داڑھی کو دیکھ کر خود ہی رکھ لیں گے۔تو اصل بات یہی ہے کہ جس سے محبت ہو اس کا نمونہ ہی کافی ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس کوئی احمدی آیا کسی نے آپ کو بتایا کہ یہ بغیر ٹکٹ کے آگئے ہیں۔یہ ہمارے ملک میں ایک عام رواج ہے۔بغیر ٹکٹ کے سفر کرنا ایک کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔جیسے چیتے کا شکار کر لیا۔اسی طرح بغیر ٹکٹ کے سفر کر لیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ بات سنی۔تو جیب سے ایک روپیہ نکال کر اسے دیا اور فرمایا کہ کسی کا مال استعمال کرنا گناہ ہے۔آپ اب واپس جائیں تو اس روپیہ سے ٹکٹ خرید لیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ طریق ہے۔جس سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہیئے۔( خطبات محمود جلد 22 صفحہ 388 ) روحانی ترقی کے لئے تقوی وطہارت کی ضرورت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے میں نے خود سنا ہے۔بعض دفعہ جب آپ سے کوئی فقہی مسئلہ پوچھا جاتا۔تو چونکہ یہ مسائل زیادہ تر انہی لوگوں کو یاد ہوتے ہیں۔جو ہر وقت اسی کام میں لگے رہتے ہیں۔بسا اوقات آپ فرما دیا کرتے کہ جاؤ مولوی نور الدین سے پوچھ لو۔یا مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کا نام لیتے کہ ان سے پوچھ لو مولوی سید محمد احسن صاحب کا نام