تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 760 of 862

تذکار مہدی — Page 760

تذکار مهدی ) 760 روایات سید نا محمود پتہ نہ تھا اس لئے اس نے کھا لیا۔میں کوئی بہانہ بنا کر وہاں سے کھسک گیا۔مولوی نورالدین صاحب کو یہ پتہ نہ لگ سکا کہ میں نے حلوہ نہیں کھایا۔تھوڑی دیر کے بعد میرا وہ ساتھی کہنے لگا کہ میرے دل کو تو ایسی کشش ہو رہی ہے کہ میں بیعت کرنا چاہتا ہوں۔گویا اس پر حلوے کا اثر ہو گیا مگر میں نے تو کھایا ہی نہ تھا۔اس لئے مجھے پر کوئی اثر نہ ہوا اور تھوڑی دیر ہوئی تو مرزا صاحب نے اپنی فٹن تیار کروائی اس میں وہ خود بھی بیٹھے اور مولوی نور الدین صاحب کو بھی بٹھایا۔مجھے بھی ساتھ بٹھا لیا اور لگے مجھ سے باتیں کرنے ، میں بھی تجربہ کرنے کے لئے سر ہلاتا گیا۔انہوں نے سمجھا یہ مان لے گا۔اس نے حلوہ کھا لیا ہوا ہے۔پہلے تو کہا کہ میں نبی ہوں۔پھر تھوڑی دیر کے بعد کہا میں محمد (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) سے بھی بڑھ کر ہوں اور پھر کہا کہ میں خدا ہوں۔یہ باتیں سن کر میں نے کہا استغفر اللہ یہ سب جھوٹ ہے۔اس پر مرزا صاحب نے مولوی نورالدین صاحب سے حیرت سے پوچھا کہ کیا اسے حلوہ نہیں کھلایا تھا۔انہوں نے کہا کھلایا تو تھا۔اس مجلس میں ایک غیر احمدی وکیل بھی تھے۔جو کسی زمانہ میں یہاں حضرت خلیفہ اول کے پاس علاج کے لئے آئے تھے۔یہ بات سن کر وہ کھڑے ہو گئے اور کہا کہ میں تو مولویوں سے پہلے ہی بدظن تھا اور سمجھتا تھا کہ یہ لوگ بہت جھوٹے ہوتے ہیں۔مگر آج میں نے سمجھا کہ ان سے زیادہ جھوٹا اور کوئی ہوتا ہی نہیں۔انہوں نے لوگوں سے کہا آپ لوگ جانتے ہیں میں احمدی نہیں ہوں۔مگر میں علاج کے لئے خود وہاں ہو کر آیا ہوں اور وہاں رہا ہوں۔مولوی صاحب نے جتنی باتیں کیں سب غلط ہیں۔فٹن تو کجا وہاں تو کوئی ٹانگہ بھی نہیں (اس زمانہ میں ) یہاں یکے ہی ہوتے تھے اور خدا تعالیٰ کی عجیب قدرت ہے کہ فٹن آج تک یہاں نہیں ہے۔تو اب بھی ایسے لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ یہاں جادو ہے اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ دیکھتے ہیں کہ جو لوگ اس جماعت میں داخل ہوتے ہیں ان کو ماریں پڑتی ہیں۔گالیاں دی جاتی ہیں۔بے عزت کیا جاتا ہے۔ان کو مالی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔پھر بھی یہ فدائی رہتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں ان کو مار پیٹ گالی گلوچ اور نقصانات کی وجہ سے ڈر جانا چاہیئے۔مگر ان پر کسی بات کا اثر نہیں ہوتا۔وہ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ عقل بھی رکھتے ہیں بے وقوف بھی نہیں ہیں اور عقل رکھنے کے باوجود ان کا اس طرح وابستہ رہنا جادو کی وجہ سے ہی ہو سکتا ہے حالانکہ یہ جا دوسچائی کا جادو ہوتا ہے۔خطبات محمود جلد 23 صفحہ 496 تا 498 )