تذکار مہدی — Page 513
تذکار مهدی ) 513 روایات سید نا محمود ہوتی ہے مگر جوں جوں زمانہ گزرتا جاتا ہے اس نشان کی عظمت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی چلی جاتی ہے۔لیکن بعض نشان اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ابتداء میں چھوٹے ہوتے ہیں مگر زمانہ کے ساتھ ساتھ وہ بڑے ہوتے چلے جاتے ہیں جوں جوں زمانہ گزرتا ہے اُن کی عظمت بڑھتی چلی جاتی ہے۔چنانچہ جس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام ہوا کہ تَرَى نَسُلًا بَعِيدًا اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صرف دو بیٹے تھے اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کے ہاں کچھ اور بیٹے بیٹیاں پیدا ہوئیں اور پھر خدا تعالیٰ نے ان کو وسیع کیا اور اب ان بیٹوں اور بیٹیوں کی نسلیں الہام الہی کے ماتحت شادیاں کر رہی ہیں اور تری نَسُلًا بَعِيدًا کے نئے نئے ثبوت مہیا کر رہی ہیں۔دُنیا میں نسلیں تو پیدا ہوتی ہی رہتی ہیں ایک معترض کہہ سکتا ہے کہ یہ کونسا نشان ہے نسلیں تو دُنیا میں اکثر آدمیوں کی چلتی ہی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کتنے آدمیوں کی نسلیں ہیں جو اُن کی طرف منسوب بھی ہوتی ہیں اور منسوب ہونے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔اکثر آدمیوں کی نسلیں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر اُن سے پوچھا جائے کہ تمہارے پردادا کا کیا نام تھا تو اُن کو پتہ نہیں ہوتا مگر تری نَسُلًا بَعِيدًا کا الہام بتا رہا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نسل آپ کی طرف منسوب ہوتی چلی جاتی جائے گی اور لوگ اُنگلیاں اُٹھا اُٹھا کر کہا کریں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ نسل آپ کی پیشگوئیوں کے ماتحت آپ کی صداقت کا نشان ہے۔پس تری نَسُلًا بَعِيدًا میں صرف یہی پیشگوئی نہیں کہ آپ کی نسل کثرت سے ہو گی بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عظمت شان کا بھی اس رنگ میں اس پیشگوئی میں ذکر ہے کہ آپ کا مرتبہ اتنا بلند اور آپ کی شان اتنی ارفع ہے کہ آپ کی نسل ایک منٹ کے لئے بھی آپ کی طرف منسوب نہ ہونا برداشت نہیں کرے گی اور آپ کی طرف منسوب ہونے میں ہی ان کی شان اور ان کی عظمت بڑھے گی۔پس اس پیشگوئی میں خالی اس بات کا ہی ذکر نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولا د کثرت سے ہوگی بلکہ یہ بھی ذکر ہے کہ روز بروز بڑھے گی اور وہ خواہ کتنے ہی اعلیٰ مقام اور اعلیٰ مرتبہ تک جا پہنچے اور خواہ اُن کو بادشاہت بھی حاصل ہو جائے پھر بھی وہ اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب کرنے میں ہی فخر محسوس کرے گی۔پس