تذکار مہدی — Page 477
تذکار مهدی ) 477 روایات سیّد نا محمود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک احمدی تھا وہ پاگل ہو گیا اُس نے صوفیاء کی باتیں سنی ہوئی تھیں۔اس لیے جب اُس کا دماغ خراب ہوا تو اُس نے یہی باتیں کہنی شروع کر دیں کہ میں نبی ہوں ، ولی ہوں، میں عرش پر نمازیں پڑھتا ہوں۔وہ قادیان آگیا تھا۔اُس کے دماغ پر یہ اثر تھا کہ وہ بڑا آدمی بن گیا ہے۔خدا تعالیٰ اُسے موسیٰ اور عیسیٰ کہتا ہے اس لیے وہ مسجد میں نہیں آتا تھا۔مہمان خانہ میں ہی رہتا تھا۔لوگوں نے اُسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پیش کیا اور عرض کیا کہ یہ شخص بیمار ہو گیا ہے اور کہتا ہے خدا تعالیٰ مجھے کہتا ہے کہ تو محمد بن گیا ہے، تو موسیٰ بن گیا ہے، تو عیسی بن گیا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا میاں ! اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے تمہیں الہام ہوتا ہے کہ تم محمد بن گئے ہو تو کیا وہ محمد یت والی برکات بھی تمہیں دیتا ہے؟ یا جب وہ کہتا ہے کہ تم موسیٰ بن گئے ہو یا عیسی بن گئے ہو تو جو باتیں حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام کو ملی تھیں خدا تعالیٰ وہ باتیں تمہیں بھی دیتا ہے؟ وہ کہنے لگا خدا تعالیٰ دیتا تو کچھ نہیں صرف یہ کہتا ہے کہ تم محمد بن گئے ہو ، تم موسیٰ بن گئے ہو، تم عیسی بن گئے ہو۔آپ نے فرمایا یہ شیطان ہے جو تمہیں ایسی باتیں کہتا ہے۔جب خدا تعالیٰ کسی کو محمد کہتا ہے تو وہ محمد ﷺ کی برکات بھی اُسے دیتا ہے۔وہ اگر کسی کو موسیٰ اور عیسیٰ کہتا ہے تو موسیٰ اور عیسی والی برکات بھی اُسے دیتا ہے۔اصلح 12 جولائی 1953 ، جلد 6 نمبر 88 صفحہ 4-3 لمصل تکالیف کے وقت جھوٹے مدعی نبوت پیدا نہیں ہوتے اللہ تعالیٰ کے قوانین بہت سے ہیں جو اس نے جاری فرمائے ہیں۔ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جب اس کی بارش نازل ہوتی ہے تو جہاں دانے اگتے ہیں، پھل اور سبزیاں پیدا ہوتی ہیں، درخت بڑھتے اور کھیتیاں لہلہاتی ہیں جن سے انسان فائدہ اٹھاتے ہیں، وہاں قسم قسم کی گندی روئید گیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔چنانچہ ہمارے ملک میں ایک ایسی ہی روئیدگی بکثرت ہوتی ہے جسے پنجابی میں پر بہیڑا کہتے ہیں۔یہ اتنی جلدی پیدا ہو جاتا ہے کہ رات کو جس جگہ کچھ بھی نظر نہیں آتا بارش کے بعد دن چڑھنے تک وہاں بیسیوں پر بہیڑے پیدا ہو جاتے ہیں۔یہ بالعموم روڑیوں یعنی میلے کے ڈھیروں پر اگتے ہیں۔تو جہاں بارش کے بعد اچھی چیزیں پیدا ہوتی ہیں وہاں گندی بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔"