تذکار مہدی — Page 62
تذکار مهدی ) 62 روایات سید نا محمودی رشتہ داروں کی مخالفت اور بائیکاٹ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بائیکاٹ کیا گیا لوگوں کو آپ کے گھر کا کام کرنے سے روکا جاتا، کمہاروں کو روکا گیا، چوہڑوں کو صفائی سے روکا گیا ہمارے عزیز ترین بھائی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بھاوج اور دیگر عزیز رشتہ دارختی کہ آپ کے ماموں زاد بھائی علی شیر یہ سب طرح طرح کی تکلیفیں دیا کرتے تھے۔ایک دفعہ گجرات کے علاقہ کے کچھ دوست جو سات بھائی تھے قادیان میں آئے اور باغ کی طرف اس واسطے گئے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب ہوتا تھا۔راستہ میں ہمارے ایک رشتہ دار باغیچہ لگوا رہے تھے انہوں نے ان سے دریافت کیا کہاں سے آئے ہو؟ اور کیوں آئے ہو؟ انہوں نے جواب میں کہا گجرات سے آئے ہیں اور حضرت مرزا صاحب کے لئے آئے ہیں۔انہوں نے کہا دیکھو میں ان کے ماموں کا لڑکا ہوں میں خوب جانتا ہوں یہ ایسے ہیں ویسے ہیں ان میں سے ایک نے جو دوسروں سے آگے تھا بڑھ کر ان کو پکڑ لیا اور اپنے بھائیوں کو آواز دی کہ جلدی آؤ اس پر وہ شخص گھبرایا تو اس احمدی نے کہا میں تمہیں مارتا نہیں کیونکہ تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رشتہ دار ہو میں اپنے بھائیوں کو تمہاری شکل دکھانی چاہتا ہوں کیونکہ ہم سنا کرتے تھے کہ شیطان نظر نہیں آتا مگر آج ہم نے دیکھ لیا ہے کہ وہ ایسا ہوتا ہے۔پس ہم میں سے کوئی نہیں جس نے اپنے رشتہ داروں، قریبیوں اور اپنے احساسات کی قربانی نہیں کی۔“ (الفضل 4 دسمبر 1935 ء جلد 23 نمبر 132 صفحہ 4,3 ) چوہڑوں کا پیر اس گر کو یاد رکھو اور قیامت تک اسے یاد رکھتے چلے جاؤ کہ ہر مصیبت پر خدا تعالیٰ کو پکارو۔اگر تم ایسا کرو گے تو دنیا میں تم پر کوئی مصیبت ایسی نہیں آسکتی۔جس میں خدا تعالیٰ تمہاری مدد نہ کرے اور دشمن کا خطرناک سے خطرناک حملہ بھی خدا تعالیٰ کی مدد کی وجہ سے تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔بشرطیکہ تم حرام خوری نہ کرو بے ایمانی نہ کرو۔بددیانتی نہ کرو۔خدا تعالیٰ کا خوف کرو۔تقویٰ کرو۔ظلم نہ کرو۔کسی پر تعدی نہ کرو۔کسی کی ذلت اور بدنامی نہ کرو۔منافقت نہ دکھاؤ۔فساد نہ کرو۔اگر تم ایسے ہو جاؤ گے۔تو ہر قدم پر اور ہر میدان میں خدا تعالی تمہارا ساتھی