تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 783 of 862

تذکار مہدی — Page 783

تذکار مهدی ) 783 روایات سید نامحمود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ریلوے اسٹیشن پر حضرت ام المومنین کے ساتھ ٹہلنا ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت ام المومنین کو ساتھ لے کر اسٹیشن پر پھر رہے تھے۔ان دنوں پردہ کا مفہوم بہت سخت لیا جاتا تھا۔اسٹیشن تک ڈولیوں میں عورتیں آتی تھیں اور پھر ڈبہ تک پردہ کا انتظام کیا جاتا تھا اور جب ڈبے میں بیٹھ جاتی تھیں تو پھر کھڑکیاں بند کر دی جاتی تھیں۔یہ پردہ تکلیف دینے والا تھا اور اسلام کی تعلیم کے خلاف تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسلام کی تعلیم پر عمل کرتے تھے۔حضرت ام المومنین برقعہ پہن لیتی تھیں اور سیر کے لئے باہر چلی جاتی تھیں۔اس دن بھی حضرت ام المومنین نے برقعہ پہنا ہوا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ کو ساتھ لئے پلیٹ فارم پر ٹہل رہے تھے۔مولوی عبد الکریم صاحب کی طبیعت تیز تھی۔آپ نے جب دیکھا تو کہا بڑا غضب ہو گیا ہے۔کل کو اشتہارات اور ٹریکٹ نکل آئیں گے کہ مرزا صاحب پلیٹ فارم پر اپنی بیوی کو ساتھ لئے پھر رہے تھے۔ان میں خود تو اتنی جرات نہیں تھی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس طرف توجہ دلاتے۔وہ حضرت خلیفہ اسی الاول کے پاس گئے اور کہا مولوی صاحب غضب ہو گیا۔کل اخباروں میں شور پڑ جائے گا۔اشتہارات اور ٹریکٹ نکل آئیں گے کہ مرزا صاحب پلیٹ فارم پر اپنی بیوی کو ساتھ لے کر پھر رہے تھے اور اگر ایسا ہوا تو بہت خرابی ہو گی۔آپ خدا کے واسطے حضرت صاحب کو سمجھائیں۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کہ آخر اس میں کون سی بُرائی ہے؟ گاڑی میں طبیعت گھبرا جاتی ہے۔اگر حضرت صاحب اپنی بیوی کو ساتھ لے کر باہر ٹہل رہے ہیں تو اس میں کون سا حرج ہے؟ میری سمجھ میں تو یہ بات نہیں آتی آپ کو اگر یہ بات بری لگتی ہے تو خود جائیے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ بات کہہ دیجئے۔میں تو نہیں جاؤں گا۔مولوی عبدالکریم صاحب نے فرمایا۔بہت اچھا میں خود جاتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ٹہلتے ٹہلتے بہت دور جا چکے تھے۔مولوی صاحب وہاں گئے۔جب واپس آئے تو گردن جھکائی ہوئی تھی۔حضرت خلیفہ مسیح الاول فرماتے ہیں کہ مجھے شوق پیدا ہوا کہ پوچھوں کیا جواب ملا ہے۔چنانچہ میں نے دریافت کیا مولوی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا فرمایا ہے مولوی صاحب نے کہا میں نے جب کہا کہ حضور آپ کیا کر رہے ہیں۔کل اخبارات