تذکار مہدی — Page 752
تذکار مهدی ) کارمهدی 752 روایات سید نا محمودی جماعت کو علیحدہ رکھے اسی لئے اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ جنازہ، شادی، نماز وغیرہ علیحدہ ہو کیونکہ اکثر عورتیں ہی اس میں اختلاف کرتی ہیں اس لئے میں عورتوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جس طرح مریض کے ساتھ تندرست کی زندگی خطرہ میں پڑ جاتی ہے یادرکھو یہی حالت تمہاری غیر احمد یوں سے تعلق رکھنے میں ہوگی۔(مستورات سے خطاب، انوار العلوم جلد 11 صفحہ 518-519) حضرت مرزا شریف احمد کی رویا میں نے رویا میں دیکھا تھا کہ مولوی محمد احسن صاحب کی نسبت خط آیا ہے کہ مر گئے ہیں اور مرنے کی ایک تعبیر مرتد ہونا بھی ہے میں نے یہ رویا لوگوں کو سنا دی تھی اور اس بات کے کئی ایک گواہ اس وقت بھی موجود ہوں گے پھر اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ہی میرے چھوٹے بھائی میاں شریف احمد نے ایک رؤیا دیکھی تھی جو حضرت صاحب کو سنائی گئی تھی کہ ایک شخص ہے جس کا نام محمد احسن ہے اس کی قبر بازار میں بنی ہوئی ہے۔حضرت صاحب کو جب یہ خواب سنائی گئی تو آپ نے فرمایا کہ اس نام کا کوئی شخص مرتد ہو جائے گا۔گلی میں قبر کے ہونے کی تعبیر مرتد یا منافق ہے۔متفرق امور، انوار العلوم جلد 3 صفحہ 414) ہم نے دشمنان اسلام سے روحانی جنگ لڑنی ہے مجھے یاد ہے ایک دفعہ بعض غیر احمدیوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سوال کیا کہ شادی بیاہ اور دوسرے معاملات میں آپ اپنی جماعت کے لوگوں کو کیوں اجازت نہیں دیتے کہ وہ ہمارے ساتھ تعلقات قائم کریں۔آپ نے فرمایا۔اگر ایک مٹکا دودھ کا بھرا ہوا ہو اور اس میں کھٹی لسی کے تین چار قطرے بھی ڈال دیئے جائیں تو سارا دودھ خراب ہو جاتا ہے مگر لوگ اس حکمت کو نہیں سمجھتے کہ قوم کی قوت عملیہ کو قائم رکھنے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اسے دوسروں سے الگ رکھا جائے اور ان کے بداثرات سے اسے بچایا جائے۔آخر ہم نے دشمنان اسلام سے روحانی جنگ لڑنی ہے اگر ان سے مغلوب اور ان کی نقل کرنے والے لوگوں سے ہم مل جل کر رہیں تو نتیجہ یہ ہوگا کہ ہم بھی یورپ کے نقال ہو جائیں گے اور ہم بھی جہاد قرآنی سے غافل ہو جائیں گے۔پس خود اسلام اور مسلمانوں کے فائدہ کے لئے ہمیں دوسری