تذکار مہدی — Page 130
تذکار مهدی 130 روایات سیّد نا محمود مجھے کچھ معلوم نہیں تھا کہ میرے سامنے کون بیٹھا ہے اور کون نہیں۔تقریر آدھ گھنٹہ یا پون گھنٹہ جاری رہی۔جب میں تقریر ختم کر کے بیٹھا تو مجھے یاد ہے حضرت خلیفہ اسی اول رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر فرمایا۔میاں میں تم کو مبارک باد دیتا ہوں کہ تم نے ایسی اعلیٰ تقریر کی میں تمہیں خوش کرنے کے لئے یہ نہیں کہ رہا میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ میں بہت پڑھنے والا ہوں اور میں نے بڑی بڑی تفسیریں پڑھی ہیں مگر میں نے بھی آج تمہاری تقریر میں قرآن کریم کے وہ مطالب سنے ہیں جو پہلی تفسیروں میں ہی نہیں بلکہ مجھے بھی پہلے معلوم نہیں تھے اب یہ اللہ تعالیٰ کا محض فضل تھاور نہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت نہ میرا مطالعہ وسیع تھا اور نہ قرآن کریم پر لمبے غور کا کوئی زمانہ گزرا تھا۔(الفضل 26 ستمبر 1941ء جلد 29 نمبر 221 صفحہ 3-2 ) میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا حضرت باوانانک کے ماں باپ بھی ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور کہتے کہ اس نے ہماری دُکانداری خراب کر دی ہے اور ہمارے گھر میں یہ بچہ نکما پیدا ہوا ہے۔اگر ان کے ماں باپ زندہ ہو کر آج دنیا میں آجائیں اور دیکھیں کہ وہی بچہ جسے ہم حقیر سمجھتے تھے اب لاکھوں آدمی اس پر فدا ہیں اور اُس کے نام پر جان دینے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور ان میں کئی کروڑ پتی موجود ہیں تو وہ حیران رہ جائیں مگر لوگ بے وقوفی سے سمجھ لیا کرتے ہیں کہ یہ چھوٹا آدمی ہے اسے ہم نے مان کر کیا کرنا ہے لیکن اللہ تعالیٰ ایسے ہی آدمیوں کو بھیجتا ہے جو بظاہر چھوٹے معلوم ہوتے ہیں اور ایک زمانہ آتا ہے کہ اس کے نام پر مر مٹنے والے لاکھوں لوگ پیدا ہو جاتے ہیں۔اسی طرح قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا قادیان میں نہ تو پہلے ریل تھی نہ ڈاکخانہ تھا، نہ کوئی دینی یا دنیوی علوم کا مدرسہ تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی کوئی دنیوی وجاہت نہ رکھتے تھے اور بظاہر آپ نے جو تعلیم حاصل کی تھی وہ بھی معمولی تھی اس لیئے جب آپ نے مسیحیت اور مہدویت کا دعوی کیا تو لوگوں نے شور مچا دیا کہ نَعُوذُ باللہ یہ شخص جاہل ہے یہ شخص کیسے مہدی ہو سکتا ہے۔پھر لوگ یہ بھی کہتے تھے کہ اس چھوٹے سے گاؤں میں کیسے مامور آ سکتا ہے اگر ما مور آنا ہی تھا تو لا ہور، امرتسر یا اسی طرح کے کسی بڑے شہر میں آنا چاہیئے تھا۔غرض لوگوں نے زبردست مخالفت شروع کی اور جولوگ آپ