تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 104 of 862

تذکار مہدی — Page 104

تذکار مهدی ) 104 روایات سید نا محمود تک جو پہلے شفا خانہ تھا اور جس میں اس وقت ڈاکٹر عبداللہ صاحب بیٹھا کرتے تھے آیا۔بھائی عبدالرحیم صاحب اور بعض دوسرے استادوں نے اس بات کی تائید کی بھی کہ شلوار اچھی لگتی ہے مگر مجھے اتنی شرم آئی کہ واپس جا کر میں نے اسے اتار دیا۔اب میں شلوار ہی پہنتا ہوں مگر اس کی عادت آہستہ آہستہ ہوئی ہے۔اور میں سمجھتا ہوں اگر اب بھی میں دوسری قسم کا پاجامہ بدلوں تو گواتنی شرم تو مجھے نہ آئے جتنی اس وقت آئی تھی لیکن کچھ نہ کچھ طبیعت میں بے اطمینانی ضرور ہو۔پس اگر عادت کے خلاف ایک شلوار پہن کر جس کا عبادات یا شریعت سے کوئی تعلق نہیں طبیعت میں قبض اور بے اطمینانی پیدا ہو سکتی ہے تو یہ کوئی بڑے تعجب کی بات نہیں اگر میرے اس خطبہ پر بھی بعض لوگوں کو اچنبھا معلوم ہو۔خطبات محمود جلد 9 صفحہ 92-93) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر کا پہرہ دیا کرتے تھے پہلی چیز جو ہمارے سامنے ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ ہے۔ابھی تک وہ لوگ زندہ ہیں جو باقاعدہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر کا پہرہ دیا کرتے تھے ،سکول کے طالب علم ، مہمان اور قادیان کے باشندے ہمیشہ پہرہ دیتے رہے بلکہ کچھ عرصہ تک ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالندھری کے سپر د بھی یہ ڈیوٹی رہی اور وہ سکول کے طالبعلموں کا پہرہ مقرر کرتے اور باریاں مقرر کرتے تھے اور یہ وہ لوگ تھے جو راتوں کو جاگ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکان کا پہرہ دیا کرتے۔اس صورت میں اعتراض کرنے والے کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کا یہ طریق عمل بھی اس کے اصول کے خلاف ہو گا اور اس کے نزدیک لوگوں کا پہرہ دینایا تو خدائی حفاظت کے باوجود جس کا آپ کو وعدہ دیا گیا ایک عبث فعل ہوگا اور یا ان کے وقار کے خلاف ہوگا۔راتوں کو جاگنا اور پہرہ دینا جبکہ ایک شخص گھر میں بیٹھا ہوا ہو اور دروازے بند ہوں ، اتنا ضروری نہیں ہوتا جتنا کہ انسان جب باہر نکلے تو اس کی حفاظت ضروری ہوتی ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایسا ہوتا رہا۔یہ شخص اگر اس وقت ہوتا تو یہی کہتا کہ پہرہ دینا تو میرے اصول کے خلاف ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب سفروں پر جاتے تو آپ کے ساتھ حفاظت کے لئے زائد سواریاں اور یکے ہوتے۔اگر آپ رتھ میں جاتے تو علاوہ ان لوگوں کے جو حفاظت کے لئے رتھ میں ہی آپ کے ساتھ بیٹھ جاتے ، دو تین رتھ یا یکے کے ساتھ ساتھ