تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 63 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 63

56 امام مسجد عبدالرحیم درد نے بیان کیا کہ ایک دن مشرق مغرب مل جاویں گے اور انگلستان ان کے رابطہ اتحاد کا ذریعہ ہو گا۔یہ سلسلہ جو کہ ( دین حق) میں پہلا تبلیغی سلسلہ ہے انگلستان کو ایشیاء سے اور خصوصاً ہندوستان سے زیادہ قریب کر دے گا۔انگلستان میں یہ پہلی بیت ہے جس کو صرف مسلمانوں نے تعمیر کیا ہے۔مسٹرسی۔ایچ روشر (C۔H۔Rocher) (بیت) کے انجینئر نے ہمارے نامہ نگار کے پاس بیان کیا کہ وہ ایک وقت سلطان مراکش کے انجینئر تھے اس کی عمارت اپنی شکل میں شرقی طرز کی ہوگی۔ر سلسلہ احمدیہ کی تعمیر کردہ مسجد ہو گی۔جن کا عقیدہ ہے کہ الہام کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔وہ مذہبی جنگوں کے مخالف ہیں اور رواداری کی تعلیم دیتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ہمارا سلسلہ دنیا کو نبی عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے خالص دین کی طرف واپس بلاتا ہے۔(بیت) کی تعمیر حضرت خلیفتہ اسیح ثانی کی واپسی پر (بیت) کی تعمیر کا انتظام شروع کیا گیا فوری طور پر روپیہ ( بیت ) برلن کے فنڈ سے بہم پہنچایا گیا اور نقشہ وہاں کے انجینئروں نے تیار کیا جو قادیان بھیجا گیا اور بعد منظوری حضرت صاحب کام کا ٹھیکہ میسرز رونی اینڈ سنز (Messr۔Roofi & Sons) کی کمپنی کو دیا گیا۔بنیادوں کی کھدوائی 28 ستمبر 1925 ء گیارہ بجے دن کو شروع ہوئی اس تمام کاروائی کا ایک پروگرام چھپوا کر تمام اخبارات کو بھیج دیا گیا چنانچہ موقعہ پر اخبارات کے نمائندے آئے حاضرین بہت متاثر ہوئے اور کئی فوٹو لئے گئے چنانچہ اس روز رپورٹر (Reverter) نے ہندوستان اور تمام اکناف عالم میں اس کا اعلان کر دیا۔مولوی عبدالرحیم در دامام (بیت) اس تعمیر کے آغاز کا حال یوں فرماتے ہیں:۔