تواریخ مسجد فضل لندن — Page 64
57 لنڈن میں پہلی (بیت) کی تعمیر مبارک ہو تمہیں لنڈن میں (بیت) کا بنا کرنا زمین کفر میں اللہ اکبر کی ندا کرنا اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ 28 ستمبر 1925ء بروز سوموار دن کے گیارہ بجے بیت لنڈن کی بنیادوں کی گھدائی کا کام شروع کر دیا گیا۔اس موقعہ پر اخباروں کے نمائندے موجود تھے۔کام شروع کرنے سے پہلے میں نے اپنے احباب کے ساتھ جن کو اللہ تعالیٰ نے اس مبارک موقع میں شمولیت کی سعادت بخشی قبلہ رُخ ہو کر دُعا مانگی۔میں دُعا مانگتا جاتا تھا اور احباب آمین کہتے جاتے تھے اس کے بعد ہم نے اپنے ہاتھوں کھدائی کا کام شروع کیا۔ہم زمین کھودتے جاتے تھے اور ساتھ ساتھ بلند آواز سے وہ دعائیں پڑھتے جاتے تھے جو حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمعیل نے بیت اللہ کی بنیادیں اُٹھاتے ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی کی تعمیر کرتے ہوئے مانگی تھیں۔بعض دوسر دوست زمین کھودتے جاتے تھے اور بعض مٹی اٹھا کر دوسری جگہ لے جاتے تھے اور یہ پڑھتے تھے :- هذَا لُحِمَالُ لاَ حِمَالَ خَيْبَر هذا أَبَرُّ رَبَّنَا وَأَطْهَرُ فیشن اور ظاہریت کے دلدادہ لنڈن میں اس طرح اپنے ہاتھوں مٹی اُکھیڑنا اور اٹھانا ایک خاص نظارہ تھا خصوصاً جبکہ ایک انگریز عورت مسر عزیز الدین) بھی اسی طرح گشتی چلا رہی تھیں جس طرح ہم چلا رہے تھے۔لنڈن کے مختلف اخبارات نے کام کرتے ہوئے ہماری مختلف حالتوں کے فوٹو لئے اور اس تقریب کی روئیداد بعض نے اختصار کے ساتھ اور بعض نے