تواریخ مسجد فضل لندن — Page 178
160 قادیان یکم راکتوبر 1926ء بادشاہ حجاز و سلطان نجد عبدالعزیز بخدمت درد صاحب لنڈن سلطان نجد نے بذریعہ تار اطلاع دی ہے کہ انہوں نے امیر فیصل کو شرکت سے اس لئے منع کیا تھا کہ انہوں نے الاحرام میں مارننگ پوسٹ سے لے کر یہ لکھا ہوا پڑھا تھا کہ یہ ( بیت ) ہر مذہب و ملت کے لئے عبادت گاہ ہو گی اور یہ کہ انہوں نے امیر فیصل کو یہ اطلاع دے دی ہے کہ وہ ہندوستانی، مصری اور انگریز مسلمانوں سے اس بارے میں اطمینان کر کے کہ یہ (بیت) واقعی (بیت) ہی ہے اس تقریب میں شرکت کریں۔مناسب انتظام کر لیں۔(حضرت) خلیفة اتح قادیان لندن 2 اکتوبر 1926ء بحضور سید نا حضرت خلیفة اصبح امیر فیصل ابھی تک مکہ سے حکم کے انتظار میں ہیں۔شیخ عبدالقادر صاحب جنیوا سے لنڈن پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے بھی ہماری تائید میں مکہ معظمہ تار دیا ہے۔ہماری تجویز ہے کہ اگر امیر فیصل شرکت نہ کریں تو شیخ عبد القادر صاحب سے افتتاح کروایا جائے۔درد