تواریخ مسجد فضل لندن — Page 177
کرے گا۔159 قادیان ۲۹ ستمبر بخدمت ہنر میجسٹی سلطان آف مکہ لنڈن کے ایک بحری پیغام سے معلوم ہوا ہے کہ جناب نے امیر فیصل کو ( بیت ) کی تقریب افتتاح میں شرکت سے روک دیا ہے۔براہ نوازش امیر فیصل کو شرکت کے لئے ارشاد فرما ئیں ورنہ جناب کی حکومت عیسائی دنیا کی ہنسی کا نشانہ بن جائے گی۔ہندوستان کے عوام الناس پہلے ہی جناب کی حکومت کے خلاف ہو چکے ہیں۔سمجھدار اور تعلیم یافتہ مسلمانوں کی ہمدردی حاصل کرنے کا یہ موقع جناب کو ضائع نہیں کرنا چاہئے۔مکہ معظمہ 30 ستمبر 1926 مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ - قادیان بخدمت مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان ہم نے امیر فیصل کو شرکت سے اس لئے منع کیا ہے کہ اخبار الاحرام نے مارننگ پوسٹ سے خبر لے کر یہ مضمون شائع کیا تھا کہ یہ مسجد ہر مذہب و ملت کے لئے عبادت گاہ ہو گی۔ہم نے امیر فیصل کو یہ تار دیا ہے کہ اگر یہ مسجد ہر مذہب کے لئے عبادت گاہ ہو گی تو شرکت نہ کریں لیکن اگر یہ مسجد صرف مسلمانوں کے لئے ہے تو ہندوستانی، مصری اور انگلستان کے مسلمانوں سے اس بارے میں اطمینان کر کے تقریب میں شریک ہو جائیں اور اس کی بہبودی کا خیال رکھیں۔