تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 179 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 179

161 لنڈن 3 اکتوبر 1926ء بحضور حضرت خلیفۃ ایح خدمت اقدس میں تہ دل سے مبارک باد عرض ہے۔الحمد للہ کہ اس تقریب میں شاندار کامیابی اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی۔شیخ عبدالقادر صاحب نے آج سہ پہر کے 3 بجے بیت کا افتتاح کیا۔حاضرین کی تعداد چھ سو سے زیادہ تھی۔چار سو سے زائد کا جم غفیر باہر کھڑا دیکھ رہا تھا۔گیارہ قونصل خانے، چھ لارڈز، بارہ ممبر پارلیمنٹ، مہاراجہ بردوان، سرمائیکل اوڈوائر، سر عباس علی، میئر آف وانڈ زورتھ مسٹرسین اور بہت مشہور نمائندے بڑی و بحری فوج اور سول سروس کے مصری شامی ، اطالی، مغربی اور مشرقی افریقہ کے لوگ، عراقی، ملائی اور ہر قوم اور ہر مذہب کے لوگ اس تقریب میں شامل ہوئے اور لوگ مانچسٹر، ڈنڈی، ایڈنبرا، لیور پول، لسٹر ، ڈار بی، نیو کیسل، بلیک پول، آکسفورڈ، کیمبرج تلک اس میں شریک ہونے کے لئے آئے۔لندن کے ہر حصہ کے لوگ موجود تھے۔حضور کا پیغام افتتاح کے وقت پڑھ کر سنایا گیا اور چھپا ہوا لوگوں میں تقسیم کیا گیا جس کو حاضرین نے بہت ہی پسند کیا۔اس کے بعد میں نے اپنا ایڈریس پڑھا اور میرے بعد شیخ عبدالقادر صاحب ،مہاراجہ بردوان اور سرعباس صاحب نے تقریریں کیں۔تمام حاضرین (بیت) کے کامیاب افتتاح پر مبارکباد کہتے تھے۔مبارکبادی کے پیغامات جو حیدر آباد، پنجاب، صوبہ سرحدی برار، ماریشس، امریکہ، کراچی، سماٹرا، بہار، بنگال، مدراس، نائیجریا، گولڈ کوسٹ