تأثرات — Page 88
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء جلسہ سالانہ نایجیریا پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا اختتامی خطاب: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اختتامی خطاب میں بطور خاص ان چار امور کی طرف توجہ دلائی : 1۔یقین کامل، 2۔مناسب حال نیک اعمال بجالانا، 3۔عاجزی وانکسار اور 4۔کامل اطاعت۔وو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے عہد کی پاس داری اور وطن سے محبت کے ضمن میں فرمایا: یاد رکھنا چاہیے کہ آپ پر دو ذمہ داریاں ہیں ایک عہد بیعت اور دوسرے وطن سے محبت۔انصاف کو کبھی نہ چھوڑیں۔اگر ایک دفعہ آپ نے انصاف اور غیر جانب دارانہ رویہ کو قائم کر دیا تو آپ سب سے زیادہ اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں لے آئیں گے۔ورنہ یا درکھیں آپ کا قبیلہ، طاقت اور دولت آپ کو کوئی فائدہ نہ دے سکے گی۔اللہ تعالیٰ نائیجیریا پر بہت مہربان ہے۔اپنا فضل کرتے ہوئے اس نے اس کو بہت سی قدرتی معدنیات سے نوازا ہے۔آپ کے پاس پڑولیم، گیس اور معدنیات جیسے زنک، لائم سٹون، آئرن اور کولم بائٹ (Colum Bieti) ہیں۔اللہ نے آپ کو زراعت سے بھی نوازا ہے۔کئی فصلیں یہاں اُگتی ہیں اور کئی اُگائی جاسکتی ہیں۔اس سے زیادہ یہ کہ خدا تعالیٰ نے آپ کے آباء واجداد کو بہت خوش قسمت بنایا کہ انہوں نے تمام رسولوں کو مانا۔یہاں تک کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی مانا۔اسی وجہ سے ملک کی اکثریت مسلمان ہے اور اس کے بعد خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے کی وجہ سے احمدیوں کو اور بھی نوازا ہے۔یہ تمام نوازشات اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ احمدی خدا کا شکر ادا کریں تا کہ وہ خدا بڑھا بڑھا کر اپنے فضلوں سے نوازے۔اپنے اچھے اعمال کو بڑھا ئیں۔جب خدا تعالیٰ مؤمنوں پر انعامات کرتا ہے تو ان کے نیک اور اچھے اعمال کی وجہ سے کرتا ہے۔“ 82 الفضل انٹرنیشنل 4 تا 10 جولائی 2008ء صفحہ 9) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تعداد میں بڑھنے کی بجائے تقویٰ میں بڑھنے پر زیادہ زور دیا اور فرمایا: احمدیت کا یہ مقصد نہیں کہ ہم نے تعداد میں بڑھنا ہے بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ وہ متقی لوگوں کو بڑھانے والی جماعت ہو۔وہ ایسے لوگوں کی جماعت ہو جو خدا سے ڈرنے والے