تأثرات — Page 87
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء صرف اس کی ذات میں جمع ہیں۔وہ بہت اعلیٰ ہے۔میرا وہ آسمانی آقا جس نے نافرمانوں کو ہمیشہ ناکام بنایا۔ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ دن دکھایا اور اس بابرکت اجتماع کے منعقد ہونے پر بھی خدا کے شکر گزار ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اس طرح کے اور بھی بابرکت ماہ وسال دکھائے۔جماعت احمدیہ پر خدا تعالیٰ کی مہربانیاں اور انعامات لاتعداد ہیں اور ہمیں اس سے مزید فضلوں کا طالب ہونا چاہیے۔آج اس موقع پر تمام جماعت کو ہدیہ تہنیت پیش کرتی ہوں۔اللہ سے دُعا ہے کہ ہمیں فلاح اور اپنے مقاصد میں عالی مقام ، عافیت اور ترقیات سے نوازے۔آمین میں نہایت عاجزی سے اپنے روحانی باپ ، اپنے نہایت معزز مہمان حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں بھی ہدیہ تبریک پیش کرتی ہوں۔ہم آپ کے اسلام کی خدمت کے منصوبوں کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر میدان میں کامیاب و کامران کرے۔ہم ان تمام خلفا کرام کو، جواب ہم میں نہیں ہیں، اس مبارک موقع پر یاد کرتے ہیں۔ان تمام نے اسلام کی ترقیات میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اُن تمام رُوحوں کو اپنے بے انتہا انعامات سے نوازے۔اے ہمارے رُوحانی باپ ! حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدکم اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز! اللہ تعالیٰ آپ کی مدد روح القدس کے ساتھ کرے اور جماعت کو ترقیات سے نوازے۔ہم اپنے امیر مشہو دفشو لا صاحب کو بھی اس موقع پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہیں۔آج جو اس جلسہ میں شامل نہیں ہوا اس نے بہت کچھ کھویا۔میں ان الفاظ کے ساتھ اجازت چاہتی ہوں کہ وہ اس کو نہیں پاسکتا جو ہم نے پایا ہے۔وہ جو اس جلسہ کا حصہ نہ بن سکا وہ اس کو نہیں پاسکتا جو ہم نے پایا ہے۔“ 81 الفضل اند نیشنل 4 تا 10 جولائی 2008 صفحہ 8) اس نظم کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان خواتین اور بچیوں میں اسناد اور انعامات تقسیم فرمائے جنہوں نے صد سالہ جوبلی تقریبات کے تعلق میں مختلف علمی مقابلہ جات میں حصہ لیا اور انعام کی حق دار قرار پائی تھیں۔