تأثرات

by Other Authors

Page 89 of 539

تأثرات — Page 89

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 83 66 ہوتے ہیں اور جو اچھے کام کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو باہمی محبت کا حکم دیتا ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 4 تا 10 جولائی 2008ءصفحہ 9) نائیجیریا کے لیے دُعائیں کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اللہ تعالی نائیجیریا کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں بھی نمایاں کر دے۔ہر شخص کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اپنے ملک کو اپنی ذاتی خواہشات پر ترجیح دیں اور ملک سے محبت اور قربانی کا مقام ہر احمدی میں نمایاں ہو۔“ الفضل انٹرنیشنل 4 تا 10 جولائی 2008ءصفحہ 9) حضور انور ایدہ اللہ نے آخر پر نائیجیریا کے باسیوں کے اخلاص و وفا کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: جن نائیجیرین کو میں ملا ہوں یا جن سے خط و کتابت ہوئی ہے میں نے ان سب کو اخلاص و وفا میں بہت آگے پایا ہے۔اللہ کرے کہ یہ اخلاص و وفا مزید بڑھے اور مجھے ہمیشہ آپ کی طرف سے اچھی خبریں پہنچیں اور اب اس جلسہ میں آپ کے اخلاص و وفا کو جماعت اور خلافت کے لیے دیکھتے ہوئے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آپ سب سیدھے راستے پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس صحیح راستے پر جس کی تعلیم ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس تعلیم کو ہم پر واضح کیا۔اللہ آپ کو آپ کے ایمان میں بڑھائے۔اللہ آپ کو نیکی اور اچھائی میں بڑھائے۔آمین الفضل انٹر نیشنل 4 تا 10 جولائی 2008ءصفحہ 11) اس اختتامی خطاب کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دعا کروائی اور یہ مبارک جلسہ اپنے بابرکت اختتام کو پہنچا۔ایک غیر معمولی تائیدی نشان پر غیروں کے تاثرات : نائیجیریا میں ہر سال شمالی علاقہ میں اس موسم میں شدید آندھیاں اور بارشیں ہوتی ہیں لیکن خدا تعالیٰ کی قدرت دیکھئے کہ جلسہ سالانہ کے تین دنوں میں نہ تو کوئی آندھی چلی نہ بارش برسی۔اس علاقہ کے غیر از جماعت احباب نے اس بات کو نہ صرف محسوس کیا بلکہ ایک نشان کے طور پر بیان بھی کیا اور اس رحمت خداوندی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے وجود باجود سے مناسبت دیتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔چنانچہ انہوں نے کہا کہ جماعت احمدیہ کے امام حضرت خلیفۃ اصیح اللہ تعالیٰ کے ولی ہیں۔چنانچہ ان کی برکت سے جلسہ کے ایام میں نہ تو آندھی چلی اور نہ ہی بارش برسی تا کہ جلسہ کی کارروائی آرام اور سکون سے مکمل ہو جائے اور جیسے ہی جلسہ اپنے بابرکت اختتام کو پہنچا تو ای شام شدید آندھی کے ساتھ ساتھ ابر کرم کھل کھل کر برسا اور ہر ایک کو سیراب کر گیا۔