تأثرات — Page 363
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 325 ساہیوال ضلع سرگودھا میں بھی منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں 18 غیر از جماعت احباب نے ذوق وشوق سے شمولیت کی۔اسی طرح سلانوالی ضلع سرگودھا میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں 35 غیر از جماعت مہمان شامل ہوئے۔اسی طرح 37 جنوبی اور 43 جنوبی ضلع سرگودھا میں مختلف پروگراموں میں علی الترتیب 37 اور 50 غیر از جماعت مہمان شامل ہوئے اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔اس طرح بھلوال اور 9 چک پنیار میں علی الترتیب 2 اور 3 مہمان خلافت جو بلی کی تقریبات میں شامل ہوئے۔صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ جماعت ہائے احمد یہ ضلع شیخو پورہ لجنہ کے مجموعی تاثرات بیان کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں مھتی ہیں: ان لمحات کی قلبی کیفیت کا الفاظ میں اظہار ناممکن ہے۔وہ ایک ایسا ماحول اور ایسی کیفیت تھی کہ ہر ایک دم بخود تھا۔ایک منفرد اور روحانی تجربہ تھا جس نے زندگیوں کو یکسر بدل ڈالا ہے۔ایسے لمحات زندگی میں بہت کم آتے ہیں جو انسانی زندگی میں پاک تبدیلی کا باعث بنیں۔جب عہد دہرایا جار ہا تھا تو یوں محسوس ہور ہا تھا کہ ہم نہایت خوش قسمت ہیں جواس جماعت سے وابستہ ہیں اور اس لمحے کے روحانی تجربہ سے گزررہی ہیں۔خدا کرے کہ یہ پاک تبدیلی ہمیشہ ہماری زندگیوں کو اپنے حصار میں رکھے اور ہم اس عہد سے وفا کرنے والی ہوں جو ہم نے خلیفہ وقت سے باندھا ہے۔آمین (رپورٹ آمدہ امیر صاحب جماعت ہائے احمد یہ ضلع شیخوپورہ) چک بہوڑ ضلع شیخو پورہ کے صدر صاحب جماعت احمد یہ لکھتے ہیں: تقریباً ایک سو دس گھروں میں کچا گوشت تقسیم کیا گیا جن میں تقریباً ایک سو گھر غیر از جماعت کے تھے اور دس احمدی گھر۔۔۔۔35 غیر از جماعت احباب کو جو متاثر تھے مسجد میں بلا کر کھانے میں شامل کیا گیا۔اس کے علاوہ مسیحی برادری کو بھی اپنی اس عظیم الشان خوشی میں شامل کیا اور تقریباً 35 گھروں میں تین دیگیں بھیجیں اور ذریعہ تبلیغ بنایا۔“ (رپورٹ آمدہ امیر صاحب جماعت ہائے احمد یہ ضلع شیخو پورہ) ضلع سیالکوٹ میں بھی خلافت جوبلی کی تقریبات ایمانی جوش و جذبہ سے منائی گئیں۔چنانچہ جماعت احمد یہ ڈھیٹی کے مربی سلسلہ مکرم انفر حسین صاحب لکھتے ہیں: اس دن کے بارے میں احباب کے جو دلی تاثرات ہیں ان کو قلم بند کر نا قلم کے بس میں نہیں خاص طور پر جب حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے عہد لینے نے احباب میں ایک نئی روح پھونک دی۔ایک غیر احمدی خاتون ایک احمدی گھر میں داخل ہوئیں جبکہ عہد دہرایا جا رہا