تأثرات

by Other Authors

Page 362 of 539

تأثرات — Page 362

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء رکھی گئی تھی۔احباب جماعت کی حاضری سو فیصد تھی اور غیر از جماعت مہمان بھی اچھی تعداد میں تھے یعنی 28 مرد اور 7 خواتین تھیں۔الحمد للہ ثم الحمد للہ کہ اس جلسہ اور اس ساری کارروائی کے نتائج بہت ہی اچھے تھے۔جلسہ کے اختتام پر اجتماعی کھانے کا بندوبست کیا گیا تھا۔تمام احباب اور مہمان حضرات کو کھانا دیا گیا۔اس بات نے مہمان حضرات پر بھی بہت ہی اچھا اثر چھوڑا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِکَ ( آمدہ رپورٹ از مکرم صدر صاحب جماعت احمد یہ احمد آباد جنوبی ضلع خوشاب ) مکرم امیر صاحب جماعت ہائے احمد یہ ضلع سرگودھا تحریر کرتے ہیں: و ضلع میں صرف ایک ناخوش گوار واقعہ کوٹ مومن میں ہوا جہاں معاندین نے ہمارے مربی صاحب حلقہ کوٹ مؤمن محترم فاروق بھٹہ صاحب اور ایک نو مبائع پر پرچہ C/298 کے تحت درج کرایا۔“ 324 آمدہ رپورٹ از مکرم امیر صاحب جماعت ہائے احمد یہ ضلع سرگودھا) مکرم محمد اختر صاحب معلم وقف جدید چک نمبر 78 جنوبی سرگودھا اپنی مرسلہ رپورٹ میں لکھتے ہیں: حضور انور کا خطاب سننے کے لیے مردوں اور عورتوں کے لیے علیحدہ علیحدہ انتظام تھا۔تمام افراد جماعت نے حضور انور کا خطاب سنا اور غیر از جماعت مہمانوں کی تعداد 48 رہی جنہوں نے حضور انور کا خطاب سنا۔صد سالہ خلافت جوبلی کے متعلق تقریباً ایک سو تیس (130) غیر از جماعت احباب کو بتایا گیا۔۔۔27 مئی 2008ء کو خاکسار نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تقریر کی جس میں پندرہ (15) غیر از جماعت احباب شامل تھے۔“ رپورٹ آمده از امیر جماعت ہائے احمد یہ ضلع سرگودھا) بعض جگہوں پر خلافت جو بلی کی تقریبات میں غیر از جماعت احباب بڑے شوق سے نہ صرف شامل ہوئے بلکہ انہوں نے اس کھانے کو با برکت سمجھا اور جب بعض کو کھانا نہ ملا تو انہوں نے صدر جماعت احمدیہ کو شکایت کی اُن کے ہاں یہ با برکت کھانا نہیں بھیجا گیا اور اُن کو اس بات سے دُکھ ہوا ہے کہ اس برکت سے انہیں محروم رکھا گیا ہے۔چنانچہ چک منگلا ضلع سرگودھا کے صدر جماعت اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں کہ: تمام لوگوں نے بھی مسجد میں آکر حضور انور کا خطاب سنا۔دعا کے بعد مسجد میں نماز مغرب و عشا اکٹھی پڑھائی گئیں اس کے بعد چاول کی تقسیم ہوئی۔ایک سو گھر میں جس میں احمدی اور غیر احمدی گھر شامل ہیں چاول تقسیم کیے۔چند غیر از جماعت نے دوسرے دن چاول نہ ملنے کی شکایت کی۔“ (رپورٹ آمده از امیر جماعت ہائے احمد یہ ضلع سرگودھا)