تأثرات — Page 55
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 49 جنہوں نے میڈیکل کیمپس بھی لگائے اور خوراک بھی ہر فرد بشر تک پہنچائی۔ان کی ٹیم میں یورپ کے ڈاکٹر بھی شامل تھے اور بین کی ٹیم بھی تھی۔میں یہی کہوں گا کہ میں نے اس جماعت میں وہی آثار دیکھے ہیں جو خدا کے بندوں کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔یہ بھوکوں کو کھانا کھلاتے اور نگوں کو لباس اوڑھاتے دکھائی دیتے ہیں اور یہ سب خدا کی خاطر کرتے ہیں۔میں اس لیے آج یہاں آیا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے سر براہ سے مل کر اپنے تمام جذبات کے ساتھ شکر یہ ادا کرسکوں۔میں اُمید کرتا ہوں کہ میرے علاقے میں آپ کی یہ خدمات رکیں گی نہیں بلکہ سکولوں اور ہسپتالوں کی سہولیات بھی آپ کے فیض سے آئیں گی۔“ 66 الفضل انٹرنیشنل 13 تا 19 جون 2008ءصفحہ 9) اپنے اس خطاب میں بینن کے میئر نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں علی الترتیب نصف ہیکٹر اور پچیس سو مربع میٹر کے دو پلاٹ تحفہ پیش کیے۔-2 میئر کے بعد بادشاہوں کی نیشنل کونسل کے صدر King of Dasa نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو بیٹن میں ان الفاظ کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے تاثرات کا یوں اظہار کیا: ”جب ہمیں خلیفہ اسیح کے بین آنے کی اطلاع ملی تو ہم تمام بادشاہوں کو بے حد خوشی ہوئی۔جماعت احمد یہ بین میں دُکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہی ہے اور ہماری خواہش ہے اور ہماری دعا ہے کہ جماعت احمدیہ تعلیم، صحت اور پانی مہیا کرنے کے کام کو جاری رکھے اور مزیلر آگے بڑھائے۔ہم تمام بادشاہ خلیفہ اسیح کو بین آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔حضور انور کی بین آمد کے ساتھ جو اللہ تعالیٰ کی برکات وابستہ ہیں وہ آج اس ہال میں بھی ہمارے ساتھ ہوں اور ہمارے گھروں میں بھی ہمیشہ رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ حضور انور کے ساتھ ہو۔آمین -3 الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008، صفحہ 9) صدرا من آرگنائزیشن برائے مڈل ایسٹ نے اپنے پر جوش خطاب میں کہا: خلیفتہ اسیج بینن میں اللہ تعالیٰ کا فضل اور برکت لائے ہیں۔جماعت احمد یہ بین کے افراد مردوں، عورتوں، بچوں اور بوڑھوں میں ایک نئی زندگی آگئی ہے۔میں دُعا کرتا ہوں کہ خلیفتہ اسیح کی یہاں انتہائی اہم اور مبارک آمد بینن کے تمام لوگوں کے لیے برکتوں اور رحمتوں کا موجب ہو۔تمام مذہبی لیڈرز اور مڈل ایسٹ گروپ کے نمائندے آپ کو بینن کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔“ اُنہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: