تأثرات

by Other Authors

Page 56 of 539

تأثرات — Page 56

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 50 ہر درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔احمد یہ جماعت کے درخت کے جو پھل ہیں وہ اس کے ممبرز ہیں جن کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔ان کے ساتھ رہتے ہیں اور ان کے ساتھ ملتے جلتے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ان کے ساتھ خوشی اور غم بانٹتے ہیں۔کتنے ہی اچھے یہ لوگ ہیں اور کتنا ہی اچھا یہ پھل ہے۔جماعت نے آج ہمیں اسی لیے بلایا ہے تاکہ ان کی خوشی میں ہم شامل ہو سکیں۔ہم بغیر کسی شک وشبہ کے کہہ سکتے ہیں کہ احمدیت کے درخت کا پھل قابل تعریف ہے۔ہم دعا کرتے ہیں کہ خلیفہ اسیح کا یہاں قیام سب کے لیے باعث برکت ہو۔ہم خیریت سے واپس جائیں۔ہم نے جو کام کیے ہیں اللہ ان میں برکت ڈالے اور تمام لوگوں کو اپنے فضلوں سے نوازے۔“ الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008ء9) -4 علاقہ نکی (Nikki) کے میئر اور ممبر پارلیمنٹ جناب تیسی یونی صاحب نے کہا: ”میرے نزدیک اکثر باتیں جو میرے دل کی تھیں وہ مجھ سے پہلے مقرر کہہ چکے ہیں اور میرے منہ کے الفاظ انہوں نے چھین لیے ہیں۔میں اب زیادہ تو کچھ نہیں کہہ سکتا مگر پھر بھی میں اپنے آپ کو سرزمین بین کے ان خوش نصیبوں میں گردانتا ہوں جنہوں نے خلیفہ اسیح کا دوسری مرتبہ استقبال کیا ہے۔آج اگر ہم اس ڈنروالے ہال میں نظر دوڑا کے دیکھیں کہ کیسے تمام مذاہب اور رنگ ونسل کے لوگ جماعت احمدیہ کے ایک بلاوے پر اکٹھے ہیں تو یہ بات کھل کے سامنے آتی ہے کہ احمدیت ایک امن و آشتی والی جماعت ہے۔آج میں تمام اتھارٹیز کی طرف سے احمدیت کی اس محفل کو سلام کرتا ہوں اور احمدیت کی ان تمام خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو انہوں نے ہماری سرزمین بین پر پیش کی ہیں۔میں بذات خود جماعت احمدیہ کی بہت ساری خدمات کا گواہ ہوں جو انہوں نے ہمارے ملک میں کیں۔مثلاً پانی کی فراہمی کے لیے نلکوں، کنوؤں کی کھدائی اور مرمت ، سولر انرجی کی سہولیات۔میڈیکل سینٹرز کے ساتھ ساتھ ہسپتال جو نیشنل سطح پر زیر تعمیر ہیں اور مساجد کی تعمیر کے علاوہ طبی میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی انہی کا خاصہ ہے۔ہم بین کی حکومت کے نمائندگان ہونے کی حیثیت سے یہ کہتے ہیں کہ ہم ان تمام خدمات میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم آپ کے ساتھ ہیں اور میں اس بات کا برملا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکتا کہ جماعت احمدیہ کی یہ تمام خدمات عالیہ انہی کے اپنے ذرائع سے ہیں۔عوام کی کوڑی بھر کی Contribution اس میں شامل نہیں۔