تأثرات

by Other Authors

Page 340 of 539

تأثرات — Page 340

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 302 یہی اللہ تعالیٰ کے فیض یافتہ گروہ کا حصہ بننے کا ذریعہ ہے۔آج یہاں جلسہ کے ذریعہ پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو رُوحانی ترقی اور عبادتوں میں آگے بڑھنے کا ماحول میسر فرمایا ہے۔یہ جلسہ عام جلسوں کی نسبت اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ خلافت جو بلی کا یہ جلسہ ہے اور اس جلسے سے صرف ایک مہینہ پہلے آپ نے ایک عہد کیا ہے۔اس عہد کی تجدید کا پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو موقع عطا فرمایا ہے۔ہر ایک اپنے خدا سے اپنے سجدوں میں پھر یہ عہد کرے کہ جو مثال ہم نے 27 مئی کو قائم کی تھی ، جس طرح دُعاؤں اور عبادتوں کی طرف ہمیں اللہ تعالیٰ کے احسان سے توجہ پیدا ہوئی تھی اسے ہم اپنی زندگیوں کا دائی حصہ بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ ہمارا شمار ہمیشہ ان لوگوں میں ہوتا رہے جو خدا تعالیٰ کے سچے عابد ہیں اور جن کے ساتھ خدا تعالیٰ کا خلافت کا وعدہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔خدا کرے کہ یہ جلسہ ہر ایک میں عبادت کا حق ادا کرنے کی طرف توجہ دلانے والا ثابت ہو۔“ (خطبه جمعه بر موقع جلسہ سالانہ کینیڈا - فرمودہ 27 جون 2008ء۔الفضل انٹر نیشنل 18 تا 24 جولائی 2008ء صفحہ 7) مکرم و محترم صاحب زادہ مرزا خورشید احمد صاحب کا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں خط : ناظر صاحب اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ کرم محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں: خاکسار نے یکم جون 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں 27 مئی کو ربوہ میں ہونے والی تقریب کی رپورٹ اور مبارک باد عرض کی تھی اس کے جواب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالی کا جوگرامی نامہ آیا ہے الفضل میں اشاعت کے لیے ارسال ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا جوابی مکتوب: بسم اللہ الرحمن الرحیم مکرم ناظر صاحب اعلیٰ ربوہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی یکم جون کی فیکس ملی۔آپ نے خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی کے سلسلہ میں 27 مئی کو ربوہ میں ہونے والی تقریب کی رپورٹ اور اس موقع کی مناسبت سے تحفہ