تأثرات

by Other Authors

Page 341 of 539

تأثرات — Page 341

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء اور پُر خلوص مبارک باد پیش کی ہے۔جزاکم اللہ احسن الجزاء اللہ تعالیٰ جماعت اور خلیفہ وقت کے مابین للّہی اخوت کے اس رشتہ کو ہمیشہ مضبوط تر کرتا چلا جائے۔جماعت کا اخلاص ہی خلیفہ وقت کا سرمایا ہے اور حباب جماعت کا اخلاص و وفا ہی وہ چیز ہے جو خلیفہ وقت کی دعاؤں کے رنگ میں ڈھل جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو خلافت کے مضمون کا جو عرفان عطا فرمایا ہے اور خلافت سے عشق و محبت کا جو لازوال تعلق افراد جماعت کے دلوں میں پایا جاتا ہے آج ہم ساری دنیا میں اس کی برکات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔خلافت جو بلی کی تقریبات بھی دراصل اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کے شکرانے کے اظہار کے طور پر ہیں۔حضرت مسیح موعود کے ذریعہ جس دائمی خلافت کا وعدہ ہم سے کیا گیا ہے اللہ کرے کہ ہمیں ہمیشہ اس سے فیض یاب ہونے کی توفیق ملتی رہے۔آمین والسلام 303 خاکسار (الجير) (مرزا مسرور احمد ) خليفة المسيح الخامس " (روز نامہ الفضل ربوہ۔23 جون 2008ء - صفحہ 2) مجلس مشاورت 2008 ء کی ایک اہم تحریک: 2008ء کی مجلس مشاورت کے بارہ میں ماہنامہ انصار اللہ ربوہ اپریل 2008ء میں لکھتا ہے کہ: امسال پاکستان بھر کی جماعتوں کی مجلس مشاورت مؤرخہ 28 تا 30 مارچ ایوان محمود ربوہ میں منعقد ہوئی۔دوران مشاورت تیسرے اور آخری دن مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نے خلافت احمدیہ کے سو سال پورے ہونے پر خلیفہ وقت کے ساتھ تجدید وفا کا اظہار کرنے کے لیے درج ذیل تحریک پیش کی۔دو بسم اللہ الرحمن الرحیم 26 مئی 1908ء منگل کا دن ایک اُداس دن تھا جس کے لیے خدا تعالیٰ ایک لمبے عرصے سے جماعت کے دلوں کو تیار کر رہا تھا لیکن خدا تعالیٰ کی طرف سے بار بار ہونے والی وحی کے باوجود احباب کے دل اس پر یقین کرنے کو آمادہ نہ تھے۔جب وہ دن آیا تو یوں