تأثرات — Page 317
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ممبر پارلیمنٹ جناب Gom Kjermnli نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: یہ جو بینر آپ لوگوں نے محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں لگایا ہوا ہے یہ انسان کا دل کھینچ لیتا ہے اور ایسا ماثو دنیا میں سوائے آپ کے کسی کے پاس نہیں ہے۔میں شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اپنے اس اہم خوشی کے موقع پر بلایا اور میں بھی بڑی چاہت سے آیا ہوں۔۔۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ اوسلو میں آپ کی مسجد جلد مکمل ہونے والی ہے اور میں خواہش کروں گا کہ جب مسجد مکمل ہو تو آپ مجھے مسجد کے افتتاح پر بلائیں تو میں وہاں ضرور آؤں گا۔“ 287 (النور۔ناروے۔صفحہ نمبر 77) وزیر اعظم کے خصوصی مشیر اور جماعت کے نہایت درجہ ہمدرد دوست جناب Kjell Engebretesen صاحب نے اپنی تقریر میں کہا: میں بہت سالوں سے آپ کے پروگراموں میں آتا ہوں اور جب بھی آپ مجھے دعوت دیتے ہیں تو میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ میں آپ کے پروگرام میں حاضر ہو جاؤں۔میں اپنی دوسری سیاسی اور انتظامی میٹنگ میں ہمیشہ آپ کا ذکر کرتا ہوں اور بتا تا ہوں کہ ناروے میں ایک احمدیہ مسلم جماعت ہے جو دنیا میں تمام جماعتوں سے ایک مختلف مقام رکھتی ہے۔پاکستان میں احمدیوں پر مظالم بھی کیے جاتے ہیں۔احمدیوں کو جیل میں بھی ڈالا ہوا ہے اور اسی طرح انڈونیشیا، بنگلہ دیش میں بھی احمدیوں پر ظلم وستم ہوتا ہے تو مجھے جہاں بھی موقع ملتا ہے میں یہ سب باتیں وہاں بیان کرتا ہوں، آپ کا نمائندہ بن کر۔اور مجھے اس بات پر فخر ہوتا ہے کہ میں ایک عظیم جماعت کے لوگوں کے مسائل کے لیے آواز اٹھاتا ہوں۔ابھی کچھ دن ہی ہوئے ہیں میں برلن میں ایک میٹنگ میں تھا تو وہاں پر میں نے یہی باتیں کیں کہ پاکستان میں اس قسم کا ظلم اور نا انصافی جواحمدیوں کے ساتھ ہو رہی ہے اس کا سدباب کیا جائے۔آپ کو بڑھتے ہوئے دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔آپ اسی طرح بڑھتے جائیں اور ترقیاں پاتے جائیں۔۔۔مسجد آپ کی بن رہی ہے جو بہت خوب صورت نظر آتی ہے جب اس کا افتتاح ہو تو مجھے ضرور بلائیں میں آؤں گا۔“ سیرالیون (النور۔ناروے۔صفحہ نمبر 77) سیرالیون کے سینتالیسویں (47) جلسہ سالانہ میں صدر مملکت کے نمائندہ جناب وزیر اعلیٰ جنوبی صوبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ :