تأثرات

by Other Authors

Page 316 of 539

تأثرات — Page 316

286 تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء صد سالہ خلافت جوبلی کے حوالے سے ناروے میں 30 اکتوبر 2008ء کو جلسه پیشوایان مذاہب بھی منعقد کیا گیا جس کا موضوع ”میرے مذہب میں زندگی کا مقصد“ رکھا گیا۔اس جلسہ میں عیسائی، بدھ مت، سکھ ، ہری کرشن ہری رام اور یہودی مذہب کے راہنماؤں کو دعوت نامے بھجوائے گئے۔ہری کرشن ہری رام کے نمائندہ نے اپنی تقریر سے قبل جماعت احمد یہ ناروے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 14 ویں باراس جلسہ میں شریک ہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا: یہ ایک اچھا کام ہے۔مذہبی رواداری ایک اچھا وصف ہے اور خدا تعالیٰ سے محبت رکھنا اس خوبی کو اور بھی بڑھاتا ہے۔ہمارا مذہب اپنے خالق سے بہت محبت رکھنے کی تعلیم دیتا ہے۔مادہ پرستی سے اجتناب سکھاتا ہے۔“ (النور۔ناروے۔صفحہ نمبر 63) ناروے کے جلسہ صد سالہ خلافت جوبلی میں ناروے کے سرکردہ احباب نے شرکت فرمائی۔ان سرکردہ احباب میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر جناب Kjell Engebretsen ،ممبر پارلیمنٹ جناب Gorm Kjernnli ،لورن سکوگ کی ڈپٹی میئر محترمہ Bergheim Raghnhild صاحبہ، لورن سکوگ کے سابق میئر اور جماعت احمدیہ کے ایک قدیم دوست جناب Per O۔Lund صاحب نے شرکت کی۔لورن سکوگ کی ڈپٹی میئر نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: میں پہلی دفعہ آپ کے جلسہ میں آئی ہوں اور مجھے یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے اور آپ کے انتظام اور پیار نے بھی بہت متاثر کیا ہے اور خاص طور پر جو آپ کا ماٹو محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں“ سے میں بہت متاثر ہوئی ہوں اور میں نے سنا ہے کہ آپ مسجد بنا رہے ہیں اور جب مسجد کا افتتاح ہوتو میں امید کرتی ہوں کہ آپ مجھے بلائیں گے۔“ لم (النور۔ناروے۔صفحہ نمبر 76) لورن سکوگ کے سابق میئر جناب Per O۔Lund نے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ : میں ایک لمبے عرصہ سے جماعت کے جلسوں میں آتا ہوں اور مجھے آپ کا انتظام اور آپ کا اُٹھنا بیٹھنا، آپ کا محبت اور پیار سے ملنا خوشی دیتا ہے۔میں نے آج تک زندگی میں اتنا پر کشش پیار کرنے والا نہیں دیکھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ جب بھی ناروے آتے تھے تو میں اپنے سب کام چھوڑ کر ان کو ملنے جاتا تھا۔آپ اسی طرح دنیا میں پیار بانٹتے چلے جائیں اور بڑھتے چلے جائیں۔“ (النور۔ناروے۔صفحہ نمبر 77)