تأثرات

by Other Authors

Page 318 of 539

تأثرات — Page 318

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء احمد یہ مسلم جماعت ایک بہت ہی آرگنائزڈ جماعت ہے۔یہ جماعت خدا کی وحدانیت کے سائے تلے متحد ہے۔احمد یہ جماعت کے اتحاد کی وجہ ان کی نیکی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہے۔1937ء میں جماعت اس ملک میں قائم ہوئی۔اس وقت سے آج تک جماعت احمدیہ نے اشاعت اسلام، ایجوکیشن ، طبی خدمات اور لوگوں کی معاشرتی زندگی کو بہتر بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔۔۔۔جماعت صرف اسلام کو پھیلا ہی نہیں رہی بلکہ قرآن مجید کے تراجم کر کے اسے آسان فہم بھی بنا رہی ہے۔نئی گورنمنٹ کھلے دل سے جماعت کی ملک میں موجودگی کو پسند کرتی ہے۔جماعت کو سچا مسلمان فرقہ سمجھتی ہے اور ملک کی ترقی میں برابر کا حصہ دار سمجھتی ہے۔صدر مملکت چاہتے ہیں کہ جیسا کہ جماعت ملک کی ترقی میں ایک بنیادی حصہ دار ہے اس لیے جماعت اپنے کاموں میں زیادہ توسیع کرے تا کہ ہم ملک میں ٹھہراؤ اور بہترین زندگی گزارنے والے بن سکیں۔66 288 رپورٹ آمده از امیر صاحب سیرالیون - صفحہ نمبر 5) 27 مئی 2008ء کو منعقد کیے جانے والے جلسہ یوم خلافت میں قائم مقام صدر مملکت سیرالیون اور نائب صدر سیرالیون شامل ہوئے اور جماعت کے بارہ میں اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔ڈپٹی منسٹر انفارمیشن نے مبارک باد کا پیغام پیش کیا اور جماعت احمدیہ کی خدمات کا بھی کھلے دل سے اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ: مجھے خوشی ہے کہ میری منسٹری کے ایک محکمہ پوسٹ آفس نے اس جو بلی کے موقع پر یادگاری ٹکٹیں شائع کی ہیں۔اس کے ذریعہ سے احمدیت کا پیغام سارے ملک بلکہ دنیا کے کونے کونے میں پہنچے گا۔“ وو رپورٹ آمده از امیر صاحب سیرالیون - صفحہ نمبر (11) قائم مقام صدر مملکت سیرالیون جو فری ٹاؤن سکول کے سابقہ طالب علم ہیں، نے اپنے خطاب میں تمام مسلم فرقوں سے اپیل کی وہ اشاعت اسلام میں جماعت کا بھر پور ساتھ دیں۔آپ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں صد سالہ جو بلی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سوسالہ جو بلی منانا جماعت کے لیے ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔تقریر کے اختتام پر انہوں نے یادگاری ٹکٹوں کا با قاعدہ Launching کا اعلان کیا۔آپ نے اپنی تقریر میں کہا: صدر مملکت نے بہ نفس نفیس اس جلسہ میں شامل ہونا تھا مگر ملک سے باہر جانے کی وجہ سے انہوں نے مجھے بطور ایکٹنگ صدر مملکت یہ ذمہ داری سونپی۔میرے نزدیک احمد یہ جماعت کی بہت عزت اور احترام ہے۔۔۔۔1937ء میں جب با قاعدہ جماعت اس ملک میں شروع ہوئی آج تک جماعت کی ملک کی ترقی میں بہت نمایاں خدمات ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جماعت کے اس وقت 178 پرائمری اور