تأثرات

by Other Authors

Page 4 of 539

تأثرات — Page 4

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء وو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رسالہ الوصیت میں دو باتوں کا ذکر فرمایا ہے کہ ایک تو یہ ہے کہ آپ کی وفات کے بعد نظام خلافت کا اجرا اور دوسرے اپنی وفات پر آپ کو یہ فکر پیدا ہونا کہ ایسا نظام جاری کیا جائے جس سے افرادِ جماعت میں تقوی بھی پیدا ہو اور اس میں ترقی بھی ہو اور دوسرے مالی قربانی کا بھی ایسا نظام جاری ہو جائے جس سے کھرے اور کھوٹے میں تمیز ہو جائے اور جماعت کی مالی ضروریات بھی باحسن پوری ہو سکیں۔اس لیے وصیت کا نظام جاری فرمایا تھا۔تو اس لحاظ سے میرے نزدیک، میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ نظام خلافت اور نظامِ وصیت کا بڑا گہرا تعلق ہے اور ضروری نہیں کہ ضروریات کے تحت پہلے خلفا جس طرح تحریکات کرتے رہے ہیں آئندہ بھی اسی طرح مالی تحریکات ہوتی رہیں بلکہ نظام وصیت کو اب اتنا فعال ہو جانا چاہیے کہ سو سال بعد تقوی کے معیار بجائے گرنے کے نہ صرف قائم رہیں بلکہ بڑھیں اور اپنے اندر روحانی تبدیلیاں پیدا کرنے والے بھی پیدا ہوتے رہیں اور قربانیاں پیدا کرنے والے بھی پیدا ہوتے رہیں یعنی حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والے پیدا ہوتے رہیں۔اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے پیدا ہوتے رہیں۔جب اس طرح کے معیار قائم ہوں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ خلافتِ حقہ بھی قائم رہے گی اور جماعتی ضروریات بھی پوری ہوتی رہیں گی کیونکہ متقیوں کی جماعت کے ساتھ ہی خلافت کا ایک بہت بڑا تعلق ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت کو اس کی توفیق دے اور ہمیشہ خلافت کی نعمت کا شکر ادا کرنے والے پیدا ہوتے رہیں اور کوئی احمدی بھی ناشکری کرنے والا نہ ہو۔کبھی دنیا داری میں اتنے محو نہ ہو جائیں کہ دین کو بھلا دیں۔“ قیام خلافت اور نظامِ وصیت : 4 (خطبه جمعه فرمود حضرت خلیفہ المسح الخامس ایده ال تعال 6 اگست 2004ء) ہمارا پیارا امام اپنی پیاری اور فدائی جماعت کی ہر آن را ہنمائی کرتارہا، دعاؤں کے طریق بتا تا رہااور سمجھا تا رہا کہ الہی جماعتیں کس طرح اپنی خوشی اور غم کی کیفیات کو منایا کرتی ہیں۔قیام خلافت اور نظام وصیت کا باہمی اٹوٹ تعلق بیان کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ اب نظام وصیت کو مضبوط بنیادوں پر قائم کرنے کے لیے تمام چندہ دہندگان اس بابرکت نظام میں شامل ہو جائیں۔چنانچہ آپ ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ” میری یہ خواہش ہے کہ 2008ء میں جو خلافت کو قائم ہوئے انشاء اللہ تعالیٰ سوسال ہو