تأثرات

by Other Authors

Page 5 of 539

تأثرات — Page 5

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء جائیں گے تو دنیا کے ہر ملک میں، ہر جماعت میں جو کمانے والے افراد ہیں، جو چندہ دہند ہیں ان میں سے کم از کم پچاس فیصد تو ایسے ہوں جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اس عظیم الشان نظام میں شامل ہو چکے ہوں اور روحانیت کو بڑھانے کے اور قربانیوں کے یہ اعلیٰ معیار قائم کرنے والے بن چکے ہوں۔اور یہ بھی جماعت کی طرف سے اللہ تعالیٰ کے حضور ایک حقیر سا نذرانہ ہوگا جو جماعت خلافت کے سوسال پورے ہونے پر شکرانے کے طور پر اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر رہی ہوگی اور اس میں جیسا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے ایسے لوگ شامل ہونے چاہئیں جو انجام بالخیر کی فکر کرنے والے اور عبادات بجالانے والے ہیں۔“ 5 (اختتامی خطاب جلسه سالانه برطانیه فرموده حضرتخلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی یکم اگست 2004ء) صد سالہ جوبلی کی حقیقت: حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے خلافت جو بلی کے اصل مقاصد بیان کرتے ہوئے فرمایا: یہ سال جس میں جماعت خلافت کے سوسال پورے ہونے پر جو بلی منارہی ہے۔یہ جو بلی کیا ہے؟ کیا صرف اس بات پر خوش ہو جانا کہ ہم جو بلی کا جلسہ کر رہے ہیں یا ذیلی تنظیموں کے پروگرام بنائے ہیں یا ہم نے سود نیئر نکالے ہیں یہ تو چھوٹا سا اظہار ہے۔اصل مقصد ہم تب حاصل کریں گے جب ہم یہ عہد کریں کہ اس نعمت پر جو خلافت کی شکل میں خدا نے ہم پر اُتاری ہے ہم شکرانہ کے طور پر عبادت میں بڑھیں گے، اپنی نمازوں اور عبادتوں کی حفاظت پہلے سے بڑھ کر زیادہ کریں گے اور یہی شکر ان نعمت خدا کے فضلوں کو مزید بڑھانے والا ہوگا۔قرآن کریم میں جہاں مؤمنوں سے خلافت کے وعدے کا ذکر ہے اُس سے اگلی آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے: وَاَقِيْمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّكَوةَ (النور: 57) پس یہ بات ثابت کرتی ہے کہ خلافت کے انعام سے فائدہ اُٹھانے کے لیے قیام نماز سب سے پہلی شرط ہے۔پس میں جو اس قدر زور دے رہا ہوں کہ ہر احمدی عورت، بچہ نمازوں پر توجہ دے اس لیے کہ جو انعام آپ کو ملا ہے اُس سے زیادہ سے زیادہ آپ فائدہ اُٹھاسکیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وعدہ کیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں کے مطابق یہ سلسلہ خلافت کا ہمیشہ رہنے والا ہے لیکن اس سے فائدہ وہی حاصل کریں گے جو خدا سے زندہ تعلق اپنی عبادتوں کی وجہ سے جوڑیں گے۔“ الفضل اند نیشنل 23 تا 29 مئی 2008 صفحہ 8 کالم 1)