تأثرات — Page 188
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 169 مجھے اس بات پر بھی فخر ہے شاید اگلی مسجد کی تعمیر میرے شہر بریمپٹن میں ہی ہوگی تاہم آج کا دن کیلگری کے نام ہے جہاں آج نئی مسجد کا افتتاح ہوا۔“ ممبر آف پارلیمنٹ کا خطاب: الفضل انٹر نیشنل - 19 تا 25 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) MLA British Columbia کے ممبر آف پارلیمنٹ Dave Hayer نے کہا: شکریہ حضرت اقدس ، وزیر اعظم، تمام ممبرز قانون ساز اسمبلی و ممبرز پارلیمنٹ اور دیگر تمام مہمانان! میں یہاں آنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔میں برٹش کولمبیا صوبہ کی یہاں نمائندگی کر کے بہت عزت محسوس کر رہا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ آپ کی قیادت ہی ہے کہ جماعت احمد یہ بڑی محنت کے ساتھ برٹش کولمبیا، کینیڈا اور دنیا کے ایک سونوے (190) ممالک میں عظیم الشان کام سرانجام دے رہی ہے اور جہاں آپ محبت صلح جوئی، رواداری، امن اور ایک دوسرے سے پرامن طریقے سے مل جل کر رہنے اور بقائے باہمی کا اپنا عظیم پیغام دے رہے ہیں اور کیا ہی عظیم پیغام ہے۔محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں۔میں اب برٹش کولمبیا کے وزیر اعلیٰ Gorddon Campbell کا پیغام پڑھ کر سناتا ہوں: برٹش کولمبیا کے وزیر اعلی کا پیغام بحیثیت وزیراعلیٰ برٹش کولمبیا میں آپ کو کیلگری میں مسجد کے افتتاح پر بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں جو شمالی امریکہ میں سب سے بڑی مسجد ہے۔یہ آپ کے لیے بہت ہی عظیم الشان موقع ہے جب آپ سب کو احمد یہ جماعت کے روحانی پیشوا سے برکت پانے کا موقع بھی مل رہا ہے۔میں آپ سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ بین المذاہب تعاون کے مسائل محبت، رواداری ، امن وغیرہ پر بھی اس خوب صورت مسجد میں غور کریں۔“ الفضل انٹر نیشنل - 19 تا 25 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) صوبائی اسمبلی البرٹا کے ایک مسلم ممبر کے تاثرات : صوبہ البرٹا کی صوبائی اسمبلی کے ایک مسلم ممبر جناب Moe Amery نے اپنے تاثرات بیان