تأثرات — Page 187
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء میئر آف کیلگری کا خطاب: 168 وزیر اعظم کینیڈا کے خطاب کے بعد کیلگری کے میئر جناب Dave Thomas Bronconnier نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ : ممبران سٹی کونسل اور کیلگری کی عوام کی جانب سے میں تہ دل اور پر خلوص جذبات کے ساتھ آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ ایک یادگار عمارت ہے ایسی عمارت جس کی تعمیر آپ کے عزم، خلوص، جذبہ قربانی اپنی جماعت سے لا زوال محبت اور اپنے دین سے خاص لگاؤ پر گواہ ہے۔یہ ایک عظیم الشان عبادت گاہ ہے۔یہ آپ کی جماعت کا مرکز ہے اور کیلگری شہر کی Skyline میں ایک عظیم اضافہ ہے۔بحیثیت کمیونٹی ہم سب اس بات میں مشترک ہیں اور وہ تمام اقدار جن پر کیلگری کی بنا ہے اس عبادت گاہ کی اصل بنیاد ہیں اور ہم سب ان کو مناتے ہیں۔یہ وہ متنوع اور مشترک اقدار ہیں جو دراصل ہم سب کا سرمایہ ہیں اور جو ہم سب کینیڈ ینز کو متحد کرتی ہیں۔“ میئر آف سکاٹون کا خطاب: الفضل انٹرنیشنل - 19 تا 25 ستمبر 2008ء۔صفحہ نمبر 12) میئر آف سکاٹون جناب Don Atchinson نے اپنے خطاب میں کہا: حضرت اقدس ! بہت بہت شکریہ۔۔۔اس مسجد کی تعمیر سے اظہر من الشمس ہے کہ آپ کی جماعت نے کتنی اعلیٰ تنظیم کے ساتھ متحد ہو کر ایسی اعلیٰ مسجد تعمیر کی ہے۔کاٹون میں بھی ہماری کمیونٹی ایک ایسی ہی خوب صورت مسجد کی تعمیر کے لیے منتظر ہے اور امید ہے کہ ان کی خواہش مستقبل قریب میں بر آئے گی۔جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ سسکاٹون اس وقت ملک کے تمام شہروں میں سب سے زیادہ پھلنے پھولنے والا شہر ہے اور اس کے عوام کا کچر بھی سارے کینیڈا میں تنوع پر مبنی ہے اس لیے میں چاہتا ہوں کہ یہاں ہماری کمیونٹی میں بھی مستقبل بعید میں نہیں بلکہ جلد از جلد مسجد تعمیر ہو جائے۔“ میئر آف بریمپٹن کا خطاب: الفضل اند نیشنل - 19 تا 25 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) میئر آف بریمپٹن Susan Fennell نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: مجھے احمدی کمیونٹی پر فخر ہے اور ہماری اس دوستی پر بھی جو میں سال سے زیادہ پرانی ہے۔