تأثرات — Page 189
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء کرتے ہوئے کہا: ”میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ آج کینیڈا کی سب سے بڑی مسجد کے افتتاح کے موقع پر میں یہاں موجود ہوں۔میں جماعت احمدیہ کو اس عظیم کام کی تکمیل پر مبارک باد دیتا ہوں اور اس موقع کے لیے جو Theme آپ نے چینی ہے وہ بھی بہت عمدہ ہے یعنی محبت ، احترام اور امن سب کے لیے۔یہی تو اصل اسلام ہے۔“ صوبائی اسمبلی انٹاریو کے ممبر کے تاثرات : 170 الفضل ان نیشنل - 19 تا 25 ستمبر 2008, - صفحہ نمبر (12) صوبہ انٹاریو کی صوبائی اسمبلی کے ایک ممبر جناب Creg Sorbera نے اپنے خطاب میں کہا: میں بتانا چاہتا ہوں کہ کینیڈا میں جماعت کی ترقی خاص طور پر پچھلے ہیں سال سے بہت ہوئی ہے۔حضرت اقدس ! اس جماعت کے اکثر لوگ گو اس عظیم ملک کی حدود سے باہر پیدا ہوئے تھے لیکن وہ یہاں آکر اپنی جڑیں مضبوط کر رہے ہیں اور حضرت اقدس ! میں آپ کو بتاتا چلوں کہ اس مسجد کی چاردیواری میں بلکہ زیادہ ضروری بات یہ ہے کہ یہاں کے احمدی خاندانوں میں کیا ہی عظیم بات کارفرما رہی ہے وہ یہ کہ یہاں کینیڈینز کی ایک نئی نسل پروان چڑھ رہی ہے جو اگلی کئی دہائیوں تک کینیڈا کی طاقت اور آواز ہوگی۔اس عظیم قوم میں آپ کی جماعت کی ترقی پر ہمیں بہت فخر ہے اور میں یہ بھی بتا دوں کہ اس جماعت کے ہر عظیم کام میں شامل ہونا میرے لیے عزت افزائی کا موجب ہے۔“ صوبہ البرٹا کے بشپ کے تاثرات : الفضل انٹر نیشنل - 19 تا25 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) صوبہ البرٹا کے کیتھولک چرچ کے بشپ جناب Fred Henery نے اپنے خطاب میں اپنے تا ثرات بیان کرتے ہوئے کہا: " رومن کیتھولک چرچ کیلگری کی طرف سے میں اس خوب صورت نئی مسجد کے افتتاح کے موقع پر نیک تمناؤں کا پیغام لے کر آیا ہوں۔کیتھولک اور مسلمان بین المذاہب مکالمہ کرتے رہتے ہیں یہ ہماری مذہبی شناخت کا حصہ ہے کیونکہ ہم اہل دین و مذہب ہیں۔ہمارا مشتر کہ عقیدہ جو ایک محبت کرنے والے اور رحیم خدا پر ہے ہمیں ایک دوسرے سے تعلق استوار کرنے کی دعوت دیتا ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 19 تا 25 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر (12)