تأثرات — Page 163
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ریٹائر ڈ جنرلز یوالیس ائر فورس: 150 یوالیس فورسز کے تینوں جنرلز (ریٹائرڈ) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج انہوں نے جہاد کے حقیقی تصور اور امن کے بارہ میں سنا ہے۔انہوں نے کہا کہ: ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔“ نمائندگان World Bank : الفضل انٹر نیشنل 15 تا 21 اگست 2008ء صفحہ نمبر 13) ورلڈ بینک سے آنے والے نمائندگان بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطاب سے بہت متاثر ہوئے اور غیر معمولی خوشی کا اظہار کیا۔چیف کا ؤنٹی ایگزیکٹو (Cheif County Executive) : حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھنے کا اعزاز چیف کاؤنٹی ایگزیکٹو Cheif) (Mr۔Isiah Leggett County Executive کو حاصل ہوا۔انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: ’His Holiness نے جہاد کے بارہ میں دینی تعلیم بہت عمدہ طریق سے بیان کی ہے۔حضور انور کا انداز بہت موثر تھا اور اس بات کی ضرورت بھی تھی کہ لوگوں کے لیے سچی اور صحیح دینی تعلیمات بیان کی جاتیں۔“ (الفضل انٹر نیشنل 15 تا 21 اگست 2008ء۔صفحہ نمبر 13) دیگر مہمانوں نے بھی اپنے نیک جذبات اور اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بعض مہمانوں کو تحائف بھی عطا فرمائے۔آج امریکہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے قیام کا آخری دن تھا۔امریکہ سے کینیڈار وانگی: 24 جون 2008ء کوحضور انور امریکہ کا کامیاب دورہ کر کے اور برکات سے احباب جماعت کو مالا مال کر کے کینیڈا کے لیے روانہ ہورہے تھے۔صبح پونے آٹھ بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اپنی رہائش گاہ سے باہر تشریف لائے تو واشنگٹن اور اس سے ملحقہ جماعتوں سے احباب جماعت کی ایک بہت بڑی تعداد الوداع