تأثرات

by Other Authors

Page 164 of 539

تأثرات — Page 164

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 151 کہنے کے لیے جمع تھی۔ایک طرف سب احباب کیا بچے اور کیا بوڑھے ، کیا مرد اور کیا خواتین سب کے سب اپنی آنکھوں میں وصل کی خوشی اور جدائی کے غم کے آنسو لیے نعرے بلند کر رہے تھے۔ایک عجیب منظر تھا تو دوسری طرف لڑکیاں الوداعی نظمیں پڑھ کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو رخصت کر رہی تھیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ تقریباً پندرہ منٹ بچیوں کے پاس کھڑے رہے اور نظمیں سن کر ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ہر ایک کے پاس سے گزر رہے تھے اور ہاتھ ہلا ہلا کر ان کی حوصلہ افزائی فرماتے رہے۔جدائی کے لمحات بڑے پر سوز تھے۔گیت گانے والی بچیاں بھی خاموش ہو کر کھڑی ہو گئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسورواں تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے الوداعی دعا کروائی اور سب کو السلام علیکم کہہ کر کار میں تشریف فرما ہو گئے۔ائر پورٹ کی طرف روانگی: جماعت احمد یہ امریکہ نے ٹورانٹو (کینیڈا) تک کے سفر کے لیے Continental ائر لائن کے ایک چارٹرڈ جہاز کا بندو بست کر رکھا تھا۔پچاس سیٹوں پر مشتمل اس جہاز کو لاؤنج کے سامنے چند قدم کے فاصلے پر پارک کیا گیا تھا۔امیر صاحب جماعت ہائے احمد یہ امریکہ بعض دیگر عہدے داران کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو الوداع کہنے کے لیے ائر پورٹ پر آئے ہوئے تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ان احباب کے ساتھ محو گفتگو ر ہے۔خدام باری باری قریب آتے اور اپنے پیارے محبوب آقا کے ساتھ تصاویر بنواتے۔جہاز کا کیپٹن اور فرسٹ آفیسر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے شرف ملاقات کے لیے جہاز سے اتر کر لاؤنج میں آئے اور شرف مصافحہ حاصل کیا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تصویر بنوائی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی معیت میں 27 احباب کا وفد اس جہاز میں عازم کینیڈا ہوا۔جماعت احمد یہ کینیڈا کی طرف سے استقبال کی غرض سے آنے والے دو نمائندگان مکرم کلیم احمد صاحب ملک نائب امیر کینیڈا اور مکرم شفقت محمود صاحب صدر مجلس انصار اللہ کینیڈا بھی ساتھ تھے۔خلافت فلائٹ : حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اور آپ کی معیت میں سفر کی سعادت پانے والوں کو جو بورڈنگ کارڈ مہیا کیے گئے ان پر جلی حروف میں لکھا ہوا تھا کہ : "Khilafat Flight" اور ایک حصہ پر Ahmadiyya Muslim Community اور نچلے حصہ میں "Khilafat Centenary Celebration" کے الفاظ درج تھے۔نیز اس پر جو بلی کا لوگو (Logo) اور ایک جانب منارة امسیح کی تصویر تھی۔دس بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اس خلافت فلائٹ پر سوار ہوئے اور دس بج کر پندرہ منٹ پر جہاز