تأثرات

by Other Authors

Page 162 of 539

تأثرات — Page 162

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ملانے کے بعد انہوں نے کہا کہ : میں اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتا ہوں۔“ 149 الفضل انٹر نیشنل 15 تا 21 اگست 2008ء صفحہ نمبر 13) پادری۔Dr۔Ted Durr Rev : چرچ آف بالٹی مور کے پادری۔Dr۔Ted Durr Rev نے اپنے چرچ کے باہر Love for all Hatred for none کا ایک بڑا سا پوسٹر لگا رکھا ہے۔وہ بھی اس تقریب میں شامل تھے انہوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے بعد کہا: پہلی مرتبہ اسلام کی تعلیم کے بارہ میں اس طرح تفصیل کے ساتھ سنا ہے اور خصوصاً جہاد کی تعلیم کے بارہ میں۔کاش لوگ اس پر کان دھر ہیں۔“ اسٹنٹ چیف پولیس منٹگمری کاؤنٹی: الفضل انٹر نیشنل 15 تا 21 اگست 2008ء صفحہ نمبر 13) Mr۔William O' Toole منٹگمری کاؤنٹی کے اسسٹنٹ چیف پولیس نے کہا کہ وہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے مل کر بہت خوش ہوئے ہیں اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو اپنی سعادت اور خوش بختی سمجھتے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تقریر بہت جامع تھی اور آپ نے بہت عمدہ رنگ میں اسلام کی تعلیم کا خلاصہ پیش کیا ہے۔نمائندگان Mali اور Cape Verdi ایمبیسیز : Mali اور Cape Verdi ممالک کی ایمبیسیز کے نمائندگان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: کہ وہ حضور انور سے مل کر نہ صرف خوش ہوئے ہیں بلکہ انہوں نے اپنے اندر ایک خاص کشش اور جذب محسوس کی ہے۔ہم واپس جا کر اپنے ایمبیسیڈرکو بتائیں گے کہ ہم نے آج ایک Wonderful Speech سنی ہے۔“ الفضل انٹرنیشنل 15 تا 21 اگست 2008ء صفحہ نمبر (13)