تأثرات

by Other Authors

Page 149 of 539

تأثرات — Page 149

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 2) Harissburg میں ورود سعید: 136 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا قافلہ شام سات بجے Harrisburg پہنچا جہاں حضور انور کے قافلہ کے لیے ہوٹل Sheraton میں انتظام کیا گیا تھا۔ہوٹل پہنچنے پر مقامی جماعت کے احباب نے حضور انور کا پر تپاک استقبال کیا۔اس ہوٹل سے جلسہ گاہ کا فاصلہ ساڑھے آٹھ میل تھا۔شام سوا آٹھ بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جلسہ گاہ State Farm show Complex پہنچے جہاں مکرم وسیم حیدر صاحب افسر جلسہ سالانہ اور مکرم شاہد ملک صاحب افسر جلسہ گاہ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا اور احباب جماعت اور کارکنان نے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔سبھی نے ہاتھ ہلا ہلا کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید کہا جس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ گاہ کے مختلف شعبوں کا معاینہ فرمایا۔3 نمائش کا معاینہ: جلسہ گاہ کا معاینہ کرنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ کے موقع پر لگائی جانے والی نمائش کا بھی تفصیلی معاینہ کیا۔امسال لگائی جانے والی اس نمائش کا موضوع مندرجہ ذیل رکھا گیا تھا: اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام، انسانیت کے لیے۔بوساطت انبیاء کرام امریکہ میں لگائی جانے والی یہ تاریخی نمائش ایک سو مربع فٹ کے رقبہ پر لگائی گئی تھی جس میں گرافکس، بڑے بڑے چارٹس کو آٹھ فٹ اونچے اور چار چارفٹ چوڑے Displays پر آویزاں کیا گیا تھا۔اس نمائش کا ایک مختصر سا تعارف اور نقشہ ہر ایک مہمان کو مہیا کیا گیا تھا تا کہ نمائش کے بارہ میں جملہ معلومات ہر ایک مہمان کو مل سکیں اور نمائش دیکھنے میں آسانی ہو جائے۔اس نمائش کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔پہلے حصہ میں انبیاء کرام کا ذکر ہے جو کہ حضرت آدم علیہ السلام کی خلافت سے شروع ہوا اور پھر دوسرے انبیاء کرام حضرت نوح علیہ السلام، حضرت یونس علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام ، حضرت موسیٰ علیہ السلام اور موسوی سلسلہ میں آنے والے انبیاء کرام حضرت داؤد علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام کا ذکر شامل تھا۔اس حصہ میں اللہ تعالیٰ کے وہ احسانات اور انعامات بیان کیے گئے جو اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام کے ذریعہ اپنے بندوں پر کیے ہیں۔ان میں تمام تمدنی، معاشی، معاشرتی، اقتصادی، امور سلطنت اور زندگی کے جملہ شعبہ جات پر روشنی ڈالی گئی تھی۔خصوصاً جو اس دورِ خلافت سے وابستہ تھے۔مثلاً حضرت آدم علیہ السلام جن کے لیے قرآن کریم نے بنیادی