تأثرات

by Other Authors

Page 148 of 539

تأثرات — Page 148

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی تقریبات 2008 ء میں بھی غانا کو اپنا ملک (Home Country) سمجھتا ہوں۔غانا میرا دوسرا گھر ہے۔غانین بہت زیادہ Civilized لوگ ہیں۔“ 135 روزنامه الفضل ربوہ 30 جون 2008ءصفحہ 4) سفیر نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں دُعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا: جماعت احمدیہ نے ملک میں ہر شعبہ میں ہماری خدمت کی ہے اور ہماری راہنمائی کی ہے۔ہمارے لیے بھی دُعا کریں کہ ہم مزید بہتر رنگ میں اپنے ملک کی خدمت اور کام کر سکیں اور ہمارے سب لوگ امن پسند ہوں اور امن پسند ہی رہیں۔اس کے لیے ہمارے ملک کے لیے خاص طور پر دعا کریں۔“ روزنامه الفضل ربوہ 30 جون 2008 صفحہ 4) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا: ہم جو بھی کام کر رہے ہیں مستقل بنیادوں پر کر رہے ہیں۔جب ہم کسی ملک میں کام شروع کرتے ہیں تو پھر اس کو جاری رکھتے ہیں۔“ روزنامه الفضل ربوہ 30 جون 2008 صفحہ 4) غانا میں تیل کی دریافت کے بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اپنے آئل ریز رو سے ملک کو ترقی دیں اور اپنے ہمسایہ ممالک سے سبق سیکھیں جن کے پاس تیل کی دولت تو ہے لیکن دن بہ دن ملک کی اقتصادی اور معاشی حالت گرتی چلی جا رہی ہے۔آپ تیل کا صحیح استعمال کریں اگر آپ اچھی مثال قائم کریں گے تو تمام افریقن ممالک کے لیے رول ماڈل (Role Model) ہوں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق بخشے۔“ 1) مجوزہ جلسہ گاہ کا معاینہ روزنامه الفضل ربوہ 30 جون 2008، صفحہ 4و5) واشنگٹن سے پینتالیس میل کے فاصلہ پر Harrisburg جانے والی ہائی وے (Highway) پر جماعت احمد یہ امریکہ جلسہ گاہ کے لیے ایک وسیع و عریض قطعہ زمین خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس کا کل رقبہ تیرہ ایکڑ ہے اور اس پر دو بڑی عمارات بنی ہوئی ہیں اور ہر عمارت میں دو دو بڑے ہال ہیں۔علاوہ ازیں ایک رہائشی عمارت اور ایک سٹور بنا ہوا ہے۔19 جون 2008ء کو امیر صاحب امریکہ کی درخواست پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے Harrisburg جاتے ہوئے رستے میں اس جگہ کا بھی معاینہ فرمایا۔