تأثرات

by Other Authors

Page 150 of 539

تأثرات — Page 150

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 137 انسانی ضروریات یعنی خوراک، لباس، پانی اور مکان کا ذکر فرمایا ہے اِن اُمور کے بارہ میں تاریخ کے حوالہ سے ثابت کیا گیا ہے کہ چین میں زراعت اور بہترین ریشمی کپڑے کی ایجاد حضرت آدم علیہ السلام سے چار ہزار سال پہلے موجود تھی۔حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ میں ان کی آمد سے پہلے Metal Age یعنی دھات کا زمانہ شروع ہو چکا تھا اور بڑھئی کا کام بھی پہلے سے موجود تھا۔اس کے تاریخی شواہد بھی نمائش میں پیش کیے گئے تھے۔اس طریق پر دیگر انبیاء کرام علیہم السلام کے ادوار کو بڑی محنت اور خوب صورتی سے پیش کیا گیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ رُوحانی حصہ کو جو انبیاء کرام کی آمد کی اصل غرض ہے بڑی تفصیل کے ساتھ نقشہ جات، تصاویر اور گرافکس کی مدد سے تیار کر کے پیش کیا گیا تھا۔دوسرے حصہ میں خاتم الانبیاء حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفاء راشدین کے ادوار بڑی تفصیل کے ساتھ پیش کیے گئے تھے اور تیسرے حصہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کے تمام خلفا کا ذکر ہے۔ہر ایک دور میں ہونے والے کاموں اور ترقیات کو تصاویر کے ذریعہ نمایاں کیا گیا تھا۔نمائش کے ایک حصہ میں صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور شہدائے احمدیت کی نادر تصاویر کے ساتھ ان کا تذکرہ بھی درج کیا گیا تھا۔ایک اور خوب صورت حصہ اس نمائش کا وہ گلوب بھی تھا جس پر ان ممالک کو روشن کر کے نمایاں کیا گیا تھا جن میں احمدیت کا نفوذ ہو چکا ہے اور اس گلوب کے ارد گردان ممالک کے جھنڈے بھی ایک دائرے میں لگائے گئے تھے۔اس نمائش کی ایک نمایاں خوبی یہ بھی تھی کہ یہاں پر مختلف دستاویزاتی اور معلوماتی پروگراموں کو DVD اور پروجیکشن ٹی وی اور Panel کے ذریعہ پیش کیا گیا تھا۔صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی کی مناسبت سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خلافت کی نعمت کے انعام کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نمائش چھ ماہ کی مسلسل محنت اور کاوش کا نتیجہ تھی۔اس نمائش کی تیاری میں ڈاکٹر کرنل فضل احمد صاحب اور اُن کی اہلیہ محترمہ نے دن رات غیر معمولی محنت کی تھی اور اس کو بہترین انداز میں پیش کرنے کی سعادت پائی۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین دیگر شعبہ جات کا معائینہ: نمائش کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بک سٹال کا معاینہ بھی فرمایا۔جہاں ہزاروں کی تعداد میں جماعتی لٹریچر اور کتب کو ایک وسیع و عریض علاقہ پر سجایا اور پھیلایا گیا تھا۔اس کے بعد حضور انور نے جلسہ سالانہ کے دیگر شعبہ جات کا بھی معاینہ فرمایا جن میں شعبہ تعمیرات، تزئین ، شعبہ روشنی ، شعبہ سمعی بصری ایم ٹی اے، مرکزی ویب سائیٹ ، پارکنگ، شعبہ وقف نو اور شعبہ بازار اور شیح کا معاینہ شامل تھا۔بعد ازاں دفتر جلسہ گاہ اور دفتر جلسہ سالانہ کا معاینہ فرما کر حضور انور لنگر خانہ کے معاینہ کے لیے تشریف لے گئے۔آخر پر حضور انور نے جلسہ گاہ لجنہ اماءاللہ اور لجنہ کے زیر انتظام قائم مختلف شعبہ جات کا معاینہ فرمایا۔