تأثرات — Page 100
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء چلچلاتی دھوپ اور گرمی میں انہوں نے گزارا کیا۔یہ حالت دیکھ کر ایک آدمی حیران رہ جاتا ہے کہ ان حالات میں بھی وہ اپنے اخلاص کو بڑھانے میں لگے رہتے ہیں اور دوسری طرف دل خوشی سے بھی بھر جاتا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے جلسہ سے حقیقت میں فائدہ اُٹھایا۔“ 94 الفضل انٹر نیشنل 8 اگست تا 14 اگست 2008ء صفحہ نمبر 11) 11 جولائی 2008ء کے خطبہ جمعہ میں امریکہ اور کینیڈا کے دورہ کے بارے میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: پس یہ نظارے جو ہم نے دورہ کے دوران دیکھے،حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام ہم نے دیکھا کہ عزت سے لیا جارہا ہے، آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے بارہ میں عمدہ تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے، اسلام کی حقیقی تعلیم کے بارہ میں بغیر کسی تبصرے کے انہی الفاظ میں بیان کیا جا رہا ہے جو ان لوگوں کو بتایا گیا تو یہ اللہ تعالیٰ کی خاص تائید ہے ورنہ ان ملکوں کے لوگ تو بڑے آزاد خیال اور دلوں میں بڑائی رکھنے والے ہیں۔باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے ہیں۔اسلام کے خلاف تو ہر بات کو ہوا دی جاتی ہے لیکن حق میں اگر کوئی بات کرنی ہو تو کم ہی ہے کہ انصاف سے کام لیا جائے۔پس بغیر کسی خاص کوشش کے اور خرچ کیے بغیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو جب دنیا میں سنا جاتا ہے، آپ علیہ الصلوۃ والسلام کا نام عزت و احترام سے لیا جاتا ہے، آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے خلفا کے ساتھ بھی غیر لوگ عزت سے پیش آتے ہیں، آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کی تعریف ہر وہ شخص جو تعصب سے پاک ہے کرتا ہے تو یہی تائیدی نشانات ہیں۔اُن کا مشاہدہ میں نے اپنے اس دورے کے دوران بھی کیا جو امریکہ اور کینیڈا کا تھا۔بلکہ اُن ملکوں کے رہنے والے احمدیوں نے بھی کیا کیونکہ ہر احمدی نے خاص طور پر وہ جو کسی نہ کسی رنگ میں جو بعض فنکشنز ہوئے اُن کے انتظامات میں شامل تھے یا اپنے قریبی دوستوں کو اور واقف کاروں کو دعوت دینے والے تھے، فنکشن میں لانے والے تھے ، انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہماری توقع سے بڑھ کر ہماری دعوت پر باتیں سننے کے لیے لوگوں کی توجہ پیدا ہوئی ہے۔اخبارات اور دوسرے میڈیا نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور اسلام کے حقیقی پیغام کو کوریج (Coverage) دی اور لوگوں تک پہنچایا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے فرمایا تھا کہ میں تجھے عزت کے ساتھ شہرت دوں گا اور پھر اللہ تعالیٰ کا جو وعدہ