تأثرات

by Other Authors

Page 298 of 539

تأثرات — Page 298

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء تمام حکومتوں کا یہ دعوی ہے کہ وہ اقلیتی طبقوں کی حفاظت کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔اس معاملہ میں مغربی ممالک میں زیادہ نرمی پائی جاتی ہے۔ہم وہاں اپنے منشا کے مطابق بات کر سکتے ہیں۔ہندوستان میں بھی جماعت کی مخالفت ہے۔حال ہی میں یوپی میں سہارن پور میں احمدیوں پر حملہ ہوا ہے لیکن پولیس کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی۔جب تشدد اور ظلم و ستم زیادہ ہو جاتا ہے تو انسانی حقوق کے محافظ کمیشن اور دیگر اداروں سے رابطہ کرتے ہیں لیکن ہمارا دار و مدار خدا تعالیٰ پر ہے۔مرزا مسرور احمد صاحب اپنے عقیدت مندوں سے ملنے کے لیے کیرالہ آئے ہوئے ہیں۔قادیان میں ہونے والے جلسہ سالانہ میں بھی آپ شرکت فرمائیں گے۔“ کو چین اور ارنا کولم کا دورہ: 66 270 الفضل انٹر نیشنل 9 تا 15 جنوری 2009 صفحہ 9) پروگرام کے مطابق 28 نومبر 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کالی کٹ سے کو چین اور ارنا کولم کے لیے روانہ ہوئے۔پہلے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو چین پہنچے جہاں استقبال کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے۔یہ لوگ اس تاریخ ساز لمحہ کا حصہ بن گئے کہ جس میں خلیفہ وقت کو کو چین کی سرزمین پر خوش آمدید کہا گیا۔اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کیرالہ کے تجارتی مرکز ارنا کولم کا بھی دورہ کیا۔میڈیا کے تاثرات: بھارت کے دورہ کے دوران بھارتی میڈیا نے حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے لمحہ لحہ اور کہی گئی ایک ایک بات کو اہمیت دی اخبارات نے انہیں شائع کیا اور ریڈیوٹی وی نے نشر کیا۔ملیالم زبان کے ایک روز نامہ Manorama نے اپنی 28 نومبر 2008 ء کی اشاعت میں لکھا: مطلب پرستوں کی غلط کاریاں امن و امان کو نقصان پہنچارہی ہیں۔“ احمد یہ مسلمانوں کے عالم گیر روحانی را ہنما خلیفہ المسیح الخامس امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد صاحب نے آج باہمی اتحاد و اتفاق کی مجلس کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپس کے پیار و محبت، بھائی چارگی اور عزت پیدا ہونے سے ہی امن عالم قائم ہوسکتا ہے۔آج بہت زیادہ مطلب پرست ہو جانے کی کیفیت دنیا میں نظر آرہی ہے۔دوسروں