تصدیق براھین احمدیہ — Page 32
تصدیق براہین احمدیہ صبر کے بیان میں بھی کہیں الصابرین میں الف ولام عہد کا لگا کر اور کہیں فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوری: ۴۱) فرما کر بتا دیا کہ جس عفو میں اصلاح اور سنوار نہ ہو وہ بے جا اور برا ہے اور جس میں اصلاح اور سنوار ہو اس پر اجر ہے اور اس کا اجر اور بدلہ پر ور دگا ر دے گا۔مکذب براہین۔”محمدی اور عیسوی معجزات اب قدر کے لائق نہیں۔شعبدہ بازی روتی ہے“ مصدق - عیسوی معجزات کے مثبت کمزور نہیں اور وہ میرے جواب کے محتاج نہیں آپ کے مذہب میں یہی دنیا سورگ اور یہی دنیا نرگ ہے۔دنیوی عیش و آرام، نیک اعمال اور راستی کا نتیجہ اور اسی کا ثمرہ اور اسی کا پھل ہے۔عیسوی معجزات کے قائلین کی سچائی تو بقول آپ کے عیسائیوں کے عیش و آرام سے ظاہر ہے۔محمدی معجزات کی بابت مجھ سے سن لیجیئے۔اوّل تو خود آپ نے جو تکذیب کے صفحہ ۱۶۳ میں کئی آیات لکھ دیئے ہیں جن سے آپ نے اپنے خیال میں ثابت کر لیا ہے کہ قرآن شریف میں محمد صاحب نے معجزات سے انکار فرمایا۔اپنی کتاب خبط نام میں اور ایسے دلائل دیئے ہیں جن سے بزعم خود ثابت کر لیا ہے کہ محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے معجزات سے انکار فرمایا۔پس میں کہتا ہوں کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے معجزات سے انکار فرمایا تو آپ کا اعتراض کس قدر اور خوبی کا رہا! اور بطریق اولی آپ ہی کے قول کے موافق اسلام ہر قسم کے شعبدوں سے بری ٹھہرا۔دوم یہ عربی لفظ معجزہ قرآن کریم میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت نہیں آیا۔اگر معجزے کے معنی شعبدہ بازی اور بھان متی کا تماشا ہے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ شعبدہ بازی کا دعویٰ حضرت خاتم الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم نے کہیں نہیں فرمایا۔آپ عربی دانی کے بڑے مدعی ہیں قرآن کریم میں کہیں دکھلائیے کہ حضرت نے شعبدہ بازی کا دعوی کیا ہو۔بلکہ صحیح احادیث کی اعلیٰ جس نے درگزر کی اور سنور گیا تو اس کا اجر اللہ پر ہے۔