تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 33 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 33

تصدیق براہین احمدیہ طبقہ کی کتابوں بخاری ،مسلم اور تر ندی میں اس لفظ مجزہ کا پتہ دیجئے۔ہاں ایک صورت آپ کی تصحیح کلام کی بن سکتی ہے۔جب ہادی اسلام نے شعبدہ بازی کا دعوئی نہ کیا اور اس کو کام میں نہ لائے تو بے شک شعبده بازی روتی ہوگی کیونکہ قدر کے لائق نہیں رہی۔اگر قدر کے لائق ہوتی تو اسے اللہ تعالیٰ کا برگزیدہ، برگزیدوں کا سردار اور اللہ تعالیٰ کا پیارا خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ترک نہ فرماتا۔جب انہوں نے شعبدہ بازی کو ترک فرمایا اور آپ کے کروڑوں فرمانبرداروں نے آپ کی باعث نجات پیروی کو اختیار کر کے شعبدہ بازی کو چھوڑ دیا اور لغو جانا تو بے ریب شعبدہ بازی روئے گی اور روتی ہے۔مگر اکثر اہل ہند اور آریاورت کا شکریہ کرے جس کی طفیل اس کو ہند میں اب تک جگہ مل رہی ہے۔اگر انکار ہو تو آپ کا اور آپ کے بعض عالی جنابوں کا امرتسر سے تعلق ہے وہاں بت پرست آپ کے بھائی بند اس کے لئے چندہ جمع کر رہے ہیں دیکھ لیجئے۔سوم معجزہ کے معنی عربی میں دوسرے کو عاجز کر دینے والا ہیں۔آپ لغت عرب میں تحقیق کر لیں اور بعد تحقیق کامل اور انصاف محمدی اور عیسوی معجزات کی تصدیق کے واسطے کچھ تو اپنی تاریخ ہند سے کام لیں اور کچھ ہمارے آثار دیکھ لیں۔میں یقین کرتا ہوں کہ آپ کو محمدی اور عیسوی معجزات یا محمد یوں کا اور عیسائیوں کے افعال معجزہ سے ہرگز انکار نہ ہوگا۔اگر شک ہو تو حسب ہدایت وید مقدس ڈشٹ قوموں کے نکالنے کے واسطے ذرہ شستر ( ہتھیار اٹھا کر امتحان کر لیجئے۔خوب واضح ہو جاوے گا کہ ان دونوں اہل کتاب قوموں نے بت پرست حریفوں کو عاجز کر دینے میں کیا کیا معجزات اور کا رہائے نمایاں دکھائے ہیں اور اب بھی ان کا مقتدر ہاتھ ویسے ہی معجزات دکھانے کو تیار ہے۔آپ تو صفحہ ۳ میں کہہ چکے ہیں کہ آپ کو واقفیت رزم و آزرم ہے پھر دیر کیا ہے؟ یا اس وقت کا انتظار ہے جس کے واسطے آپ چست و چالاک سرپٹ گھوڑے دوڑا رہے ہیں۔